ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : 13 اضلاع سے ہٹایا گیا ویک اینڈ لاک ڈاون ، لیکن جاری رہے گا نائٹ کرفیو

Weekend lockdown in Jammu Kashmir: بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے کم ہورہے ہیں ۔ انفیکشن کے کم ہوتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ویک اینڈ لاک ڈاون ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : 13 اضلاع سے ہٹایا گیا ویک اینڈ لاک ڈاون ، لیکن جاری رہے گا نائٹ کرفیو
جموں و کشمیر : 13 اضلاع سے ہٹایا گیا ویک اینڈ لاک ڈاون ، لیکن جاری رہے گا نائٹ کرفیو

سری نگر : جموں و کشمیر کے 13 اضلاع سے ویک اینڈ لاک ڈاون ہٹا لیا گیا ہے ۔ حالانکہ پہلے کی طرح ہی نائٹ کرفیو جاری رہے گا ۔ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں ، کٹھوعہ ، پونچھ ، راجوری ، اودھم پور ، اننت ناگ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ ، بڈگام ، گاندربل ، پلوامہ اور شوپیاں سمیت 13 اضلاع میں ویک اینڈ لاک ڈٓون نہیں رہے گا ۔ حالانکہ روزانہ نائٹ کرفیو رات آٹھ بجے سے صبح سات بجے تک جاری رہے گا ۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا انفیکشن کے معاملات تیزی سے کم ہورہے ہیں ۔ انفیکشن کے کم ہوتے معاملات کو دیکھتے ہوئے ویک اینڈ لاک ڈاون ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جانکاری کیلئے بتادیں کہ جموں و کشمیر میں ہفتہ کو کورونا وائرس انفیکشن کے 338 نئے معاملات سامنے آئے ، جس کی وجہ سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 316629 ہوگئی ہے ۔




بہتر ہورہے ہیں پورے ملک کے حالات

ادھر ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے گھٹتے کیسز کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 43 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ تاہم شفایاب مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے سے شفایابی کی شرح 97.09 ہوگئی ۔ دریں اثنا ہفتہ کو 63 لاکھ 87 ہزار 849 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 12 لاکھ 21 ہزار 306 افراد کوکورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

اتوارکی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 43،071 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 45 ہزار 433 ہوگئی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران 52 ہزار 299 مریضوں کی شفایابی سے اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 96 لاکھ 58 ہزار 78 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز 10،183 سے گھٹ کر 4 لاکھ 85 ہزار 350 ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ میں 955 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد چار لاکھ دو ہزار پانچ ہوگئی ہے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 04, 2021 07:06 PM IST