உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: کانہامہ ماگام بڈگام میں نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے کی یتیم لڑکیوں میں میرج کٹس تقسیم

    J&K News: کانہامہ ماگام بڈگام میں نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے کی یتیم لڑکیوں میں مریج کٹس تقیسم

    J&K News: کانہامہ ماگام بڈگام میں نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے کی یتیم لڑکیوں میں مریج کٹس تقیسم

    Jammu and Kashmir : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کانہامہ ماگام میں قائم نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن نامی غیر سرکاری فلاحی تنظیم نے اپنے ہیڈ آفس پر یتیم لڑکیوں میں شادی بیاہ کے لئے مریج کٹس تقیسم کئے۔

    • Share this:
    بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کانہامہ ماگام میں قائم نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن نامی غیر سرکاری فلاحی تنظیم نے اپنے ہیڈ آفس پر یتیم لڑکیوں میں شادی بیاہ کے لئے مریج کٹس تقیسم کئے۔ پروگرام میں علما کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی ۔ نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین رؤف الرحیم نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر علما نے کہا کہ یتیم اور غریب بالغ لڑکیوں کی شادی کروانا انہیں ساز و سامان فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: Amarnath Yatra: یاتریوں کے ورچوئل درشن، پوجا اور ہون کرنے کیلئے مربوط آن لائن سہولت کاآغاز


    واضح رہے کہ نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی پہل ہے کہ یتیم بالغ بچیوں کی امداد کے ذریعہ سے شادی بیاہ کو آسان بنایا جاسکے۔ مختلف شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے کارناموں اور خدمات کی ستائش کی۔ ان یتیم بچیوں نے نور الہدیٰ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے ان کا بھرپور خیال رکھا اور اس مشکل کی گھڑی میں ان کا ساتھ دیا۔ ایک بچی نے کہا کہ وہ انتہائی مشکور ہیں کہ انہیں یہ غیر معمولی ساز و سامان فراہم ہوا بلکہ جو قرآن پاک دیا گیا وہ ان کے لئے دل کو سکون فراہم کرنے کی بڑی بات ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: حتمی ووٹر لسٹ 31 اکتوبر کو ہوگی جاری، حدبندی کے بعد الیکشن کمیشن کررہا ہے تیار


    فاؤنڈیشن کے چیئرمین رؤف الرحیم نے بتایا کہ ان کی کوشش یہی رہتی ہے کہ جہاں جہاں ایسی یتیم اور مفلس لڑکیاں ہیں، جنہیں شادی بیاہ میں ساز  وسامان کے تئیں مشکلات پیش آرہی ہیں، وہ ان تک پہنچ کر ان کی داد رسی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے ادارے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس موجود ہیں، جہاں پر ایسی متاثرہ لڑکی اپنا اندراج کرسکتی ہے۔ تاکہ بروقت انہیں امداد پہنچ سکے۔

    وائس چیئرمین فیاض احمد نے لوگوں سے اپیل کی کہ اگر کہیں پر ایسی یتیم لڑکیاں ہیں جنہیں شادی بیاہ کے ساز و سامان کی ضرورت ہے۔ وہ ان کے ساتھ رابطہ کرکے اپنا اندراج کرائیں۔ اس وقت ضرورت ہے کہ ایسی یتیم لڑکیوں کی امداد کی جائے تاکہ وہ اپنی زندگی گزار سکیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: