உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شمالی کشمیر: فوج کی جانب سے تین روزہ عوامی میوزک فیسٹیول کا آغاز، بالی ووڈ گلوکار اور اداکار کریں گے شرکت

    شمالی کشمیر کے پٹن میں فوج کی جانب سے تین روزہ عوامی میوزک فیسٹول میں بالی ووڈ گلوکار اور اداکار شرکت کریں گے ۔

    شمالی کشمیر کے پٹن میں فوج کی جانب سے تین روزہ عوامی میوزک فیسٹول میں بالی ووڈ گلوکار اور اداکار شرکت کریں گے ۔

    شمالی کشمیر کے پٹن میں فوج کی جانب سے تین روزہ عوامی میوزک فیسٹول میں بالی ووڈ گلوکار اور اداکار شرکت کریں گے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
    شمالی کشمیر کےضلع بارہمولہ کے پری ہاس پورہ پٹن میں فوج کی انتیس آر آر کی جانب سے سب سے بڑے تین روزہ عوامی میوزک فیسٹیول کاآغاز ہوگیا ہے۔ تین روزہ میوزیکل فیسٹول کا افتتاح آرمی ، سی آر پی ایف ، جموں وکشمیر پولیس اور سول معززین شہریوں کے علاوہ اعلیٰ افسران کی موجودگی میں ہوا۔ میوزیکل فیسٹیول کے آغاز پر چراغاں روشن کئے گئے اور ساتھ ہی مقامی نوجوانوں نےخوشی میں روشن پٹھاخے بھی ڈالے۔

    تین روزہ میوزک فیسٹیول کے پہلے دن ’کشمیر کی شان‘کےنام سے کشمیر کے مقامی فنکاروں نے اپنے فن کے جادو بکھیرے ۔ کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے گلوکاروں جن میں شفیع سوپوری ، عابد علی ، عدنان ، جنید ، ظہیر خان اور عامر خان نے اپنی سریلی آواز سے سامعین کو مسحور کیا۔ فیسٹول کے پہلے روز کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔



    فوج کی طرف سے یہ پلیٹ فارم کشمیر کے ابھرتے ہوئے ہنر مند نوجوانوں کے لیے فراہم کیاجارہاہے تاکہ ان کے خوابوں کی تعبیر کے لیے ایک چشمہ ثابت ہو۔ میوزم فیسٹول کے افتتاحی تقریب کے موقع پر فوج کی دس سیکٹر کے کمانڈنگ برگیڈیئر نریش مشرا، دس سیکٹر کے سابق کمانڈ برگیڈیئر نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود رہے۔اس کے علاوہ سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔ کئی گلو کاروں نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پلیٹ فارم یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

    ایک نوجوان نے بتایا کہ وہ آج شوق سے یہاں آئے تاکہ انہیں بھی آگے جاکر اپنی صلاحیت کو دنیا کے سامنے رکھنے کے لیے موقع ملے۔  فیسٹیول کے اگلے دنوں میں کشمیر اور بالی ووڈ کے نامور گلوکاراور اداکار اپنے فن کے جادو بکھیریں گے۔ بالی ووڈ گلوکار التمش فریدی بھی اس فیسٹول میں شرکت کریں گے۔ اگلے دونوں میں ملک کی بڑی شخصیات بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: