உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹن: آٹھویں جماعت کے طالب علم محمد عسکری کا انوکھا کارنامہ، بنائی WhatsApp کی طرح باہمی رابطے کیلئے ویب ایپ

    محمد عسکری نے مزید بتایا کہ ابھی اس ویب ابپلکیشن web app پر مزید کام جاری ہے جس میں آڈیو اور کالنگ بھی بہت جلد دستیاب رکھا جائے گا۔

    محمد عسکری نے مزید بتایا کہ ابھی اس ویب ابپلکیشن web app پر مزید کام جاری ہے جس میں آڈیو اور کالنگ بھی بہت جلد دستیاب رکھا جائے گا۔

    کاشزم (kasazm ) نام کا ایک انوکھا چیٹ روم ڈیزائن کیا یعنی ویب ایپ web app ابپلکیشن بنائی ہے ۔محمد عسکری نے نیوز18اردو کوبتایا کہ انہوں نے اس ویب اپلکیشن کو ڈھیڑ ماہ میں تیار کیاہے ۔ محمد عسکری کا کہناہے کہ انہوں نے اس ایپ میں ٹیکنکل اصطلاحات کی پانچ زبانیں استعمال کی ہیں ۔

    • Share this:
    شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے نولری پٹن سے تعلق رکھنے والے آٹھویں جماعت کے ذہین اور ہونہار طالب علم محمد عسکری نے واٹس ایپ کی طرح کاشزم (kasazm ) نام کا ایک انوکھا چیٹ روم ڈیزائن کیا یعنی ویب ایپ web app ابپلکیشن بنائی ہے ۔ محمد عسکری نے نیوز18اردو کوبتایا کہ انہوں نے اس ویب اپلکیشن کو ڈھیڑ ماہ میں تیار کیاہے ۔ محمد عسکری کا کہناہے کہ انہوں نے اس ایپ میں ٹیکنکل اصطلاحات کی پانچ زبانیں استعمال کی ہیں جن میں ایچ ٹی ایم ایل ،سی ایس ایس ،جاوا سکرپٹ ،پی ایچ پی اور ایس کیو ایل شامل ہے ۔ محمد عسکری نے اس ایجاد کے لئے زیادہ تر یوٹیوب کا سہارا لیا۔

    محمد عسکری نے مزید بتایا کہ ابھی اس ویب ابپلکیشن web app پر مزید کام جاری ہے جس میں آڈیو اور کالنگ بھی بہت جلد دستیاب رکھا جائے گا۔ محمد عسکری نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا،" میں نے چھٹی جماعت سے ہی اس ایپ کی کوڈنگ کی تربیت لینا شروع کیا۔ جس میں میں نے یوٹیوب اوران کے بھائی مزمل حسین سے مدد لی ہے ۔ اس کے علاوہ مین نے مزید ویب سائٹس بنائی ہیں، mathamatical tools اس کے علاوہ بچوں کے لئے ایک گیم بھی بنائی ہے۔ جو ان کے یعنی عسکری کے گٹ ہب پروفائل profile git hub پر دستیاب ہیں" محمد عسکری نے کہاکہ وہ اس ایپ کے بارے میں بہت پہلے سوچ رہا تھا۔

    گر آپ بھی 15 منٹ پہلے اپنی تمام سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ فیچر آپ کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوگا۔

    عسکری نے نیوز18اردو کے ساتھ بات چیت کرتے کہا،" جیسا کہ واٹس ایپ ،فیس بک اور انسٹاگرام اور دوسرے سائٹس کے استعمال کے لئے جس طرح پہلے اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنی پڑتی ہے تاہم میں نے جو یہ ایپ بنائی اس کاشزم(kasazm ) ایپ لکیشن کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو کوئی بھی شخص بغیر اپنی ذاتی تفصیل اور معلومات دیئے بغیر اپنے باہمی رابطے کے لئے استعمال کرسکتاہے۔اس کے ذریعے فوٹو اور ویڈیو بھی شئیر کرسکتے ہیں ۔ اس ایپلکیشن کا استعمال کنندہ کا چیٹ پوشیدہ رہ سکتاہے اور انسان اپنی ذاتی معلومات کے افشا ہونے سے بھی محفوظ رہ سکتاہے" عسکری کا کہناہےکہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہت سے مسائل حل کر سکتے ہیں اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں ۔

    محمد عسکری اپنی اس کاشزم ایپ ابپلکیشن کے علاوہ ایگریکلچر یعنی میوہ صنعت میں وادی کشمیر کے تمام میوہ کاشت کاروں، میوہ صنعت کے ماہرین اور ڈیلیرس کو ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لئے کام کررہے ہیں۔ تاکہ میوہ صنعت سے جڑے درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ہوسکے۔ محمد عسکری مشین لرنگ اور آرٹیفشل اینٹلیجنس سے دنیا کے درپیش مشکلا ت حل کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔ اور سائبر سیکورٹی میں جانا چاہتے ہیں۔ محمد عسکری کاکہناہے کہ عملی تعلیم پر یقین رکھنا چاہے اور اسی کے استعمال سے آگے بڑھنا چاہے۔ان کا کہناہے کہ اس ایپ سے شروعات کی ہے، اور بلاشبہ اس کا مستقبل میں لوگوں کی زندگیوں پر مثبت اثر پڑے گا۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ محمد عسکری کی حوصلہ افزائی سرکاری اور عوامی سطح پر ہو۔ تاکہ وہ اپنی ذہانت کا بر پور استعمال کرسکے اورجس سے صلاحتیوں سے بھر پور دیگر طالب علموں کو بھی موقع اور آگاہی مل سکے ۔

     وادی میں کچھ عناصر اب بھی موجود، جو نہیں چاہتے کشمیری پنڈتوں کی واپسی، Kashmiri Migrants ایسے حملوں نہیں ڈرنے والے

    Published by:Sana Naeem
    First published: