دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد زمینی سطح پر کچھ نہیں بدلا، عمر عبداللہ نے بی جے پی پر سادھا نشانہ
دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد زمینی سطح پر کچھ نہیں بدلا، عمر عبداللہ نے بی جے پی پر سادھا نشانہ
Jammu and Kashmir News: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کے بعد کوئی بدلاو نہیں آیا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی اور وی ڈی سیز کو سرگرم بنانا اب سرکار کی ایک مجبوری ہے۔
جموں و کشمیر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کے بعد کوئی بدلاو نہیں آیا ہے، جبکہ سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی اور وی ڈی سیز کو سرگرم بنانا اب سرکار کی ایک مجبوری ہے۔ اننت ناگ میں این سی سینئر لیڈر پیر محمد حسین کی بہن کی وفات پر تعزیتی مجلس میں شرکت کے بعد عمر عبداللہ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ہمیشہ دعویٰ کرتی آئی ہے کہ دفعہ 370 کے خاتمہ کے بعد جموں و کشمیر میں حالات میں بہت بہتری آئی ہے، لیکن جس طرح کے حالات آج بنے ہوئے ہیں ۔ ان سے یہی عیاں ہوتا ہے کہ 2019 کے بعد زمینی سطح پر کوئی بدلاؤ نہیں آیا ہے۔ جبکہ راجوری جسیے حملوں سے یہ بات بھی عیاں ہوتی ہے کہ حالات بد سے بدتر ہو گئے ہیں اور سرکار پوری طرح سے ناکام ہو گئی ہے۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ایسے میں سرکار اضافی سیکورٹی فورسز کی تعیناتی اور وی ڈی سی ارکان کو ہتھیاروں کی تربیت کیلئے مجبور ہو گئی ہے کیونکہ سرکار سے حالات کو قابو کرنے کیلئے کچھ نہیں ہو پا رہا ہے ۔ عمرا عبداللہ نے مزید کہا کہ انتخابات یہاں کے لوگوں کا حق ہے، جس کے لیے سرکار سے بھیک نہیں مانگی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے بنیادی حق کے تحت یہاں پر جمہوری حکومت کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے، لیکن بی جے پی اپنے نجی وجوہات کی بنا پر یہاں پر انتخابات کو موخر کرا رہی ہے۔ لیکن ایسے میں اب مرکز کے سامنے انتخابات کیلئے ہاتھ نہیں پھیلائے جائیں گے اور نہ ہی بھیک مانگی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سرکار فی الوقت جموں و کشمیر میں انتخابات اس لئے نہیں چاہتی ہے، کیونکہ دوسری سرکار کسی بھی صورت یہاں کے لوگوں پر ظلم برداشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کو کبھی زمین کے حصول کے بہانے تنگ کیا جا رہا ہے تو کبھی ملازمین کے خلاف کارروائیوں سے ستایا جا رہا ہے۔
عمر عبداللہ کے علاوہ رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی، بشارت بخاری، رفیع میر نے بھی تعزیتی مجلس میں شرکت کی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔