ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 200 سے متجاوز، اہم سڑکوں کو کیا گیا سیل

جموں وکشمیر میں اس وبا سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے اور سولہ لوگوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

  • Share this:
کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد 200 سے متجاوز، اہم سڑکوں کو کیا گیا سیل
جموں وکشمیر میں اس وبا سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے

سری نگر۔ وادی کشمیر میں کورونا وائرس (Coronavirus)  انفیکشن کے معاملوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ وادی میں اس وبا سے نمٹنے کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون (Lockdown) کو منگل کو 27  دن ہو گئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ لوگوں کے جمع ہونے اور ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لئے سیکورٹی فورسیز نے وادی کے اہم مقامات پر اہم سڑکوں کو سیل کر دیا ہے اور کئی مقامات پر بیریکیڈنگ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف قابل قبول پاس کے ساتھ ہی لوگوں کو آنے جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔


اس بیچ وادی میں بازار بند رہے اور عوامی نقل وحمل سڑکوں سے ندارد رہا۔ صرف دوا اور کیرانہ کی دکانوں کو ہی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ کشمیر میں تعلیمی ادارے، جم، پارک، کلب اور ریستوران بند ہیں۔ انتظامیہ نے کہا کہ دوا سمیت ضروری خدمات کو ان پابندیوں سے چھوٹ دی گئی ہے۔



مرکز کے زیر انتظام اس ریاست میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 270 ہو گئی ہے جن میں سے کشمیر میں 222 معاملے اور جموں میں 48 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جموں وکشمیر میں اس وبا سے چار مریضوں کی موت ہوئی ہے اور سولہ لوگوں کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
First published: Apr 14, 2020 02:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading