ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

عمر عبد اللہ نے شوبھیندو ادھیکاری پر سادھا نشانہ، کہا: مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج

عمر عبداللہ نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا : ’لیکن بی جے پی والوں کے مطابق تو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے ، تو مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے ۔ بہر حال بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہاں کافی تعداد میں آتے ہیں ۔ لہذا ہم اس فضول بیان پر آپ کو معاف کرتے ہیں‘۔

  • Share this:
عمر عبد اللہ نے شوبھیندو ادھیکاری پر سادھا نشانہ، کہا: مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج
عمر عبد اللہ نے شوبھیندو ادھیکاری پر سادھا نشانہ، کہا: مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے بی جے پی لیڈر شوبھیندو ادھیکاری پر نشانہ سادھا ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کے مطابق دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور کافی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔


عمر عبداللہ نے اتوار کو ایک ٹویٹ میں کہا : ’لیکن بی جے پی والوں کے مطابق تو دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے ، تو مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے ۔ بہر حال بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور یہاں کافی تعداد میں آتے ہیں ۔ لہذا ہم اس فضول بیان پر آپ کو معاف کرتے ہیں‘۔



خیال رہے کہ مغربی بنگال کی نندی گرام اسمبلی سیٹ کے بی جے پی امیدوار شوبھیندو ادھیکاری نے ایک جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ترنمول کانگریس دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو مغربی بنگال کشمیر بن جائے گا۔ ایک عوامی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے شوبھیندو ادھیکاری نے جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر شیاما پرساد مکھرجی نہیں ہوتے تو یہ ملک بنگلہ دیش کی طرح ہی اسلامی ملک ہوسکتا تھا ۔ ہم سب لوگ بنگلہ دیش میں رہ رہے ہوتے ۔

بتادیں کہ ممتا بنرجی کے کبھی خاص رہے شوبھیندو ادھیکاری الیکشن سے پہلے ٹی ایم سی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوگئے تھے ۔ اس سے پہلے بھی وہ ٹی ایم سی پر نشانہ سادھ چکے ہیں ۔ انہوں نے 14 فروری کو الزام لگایا تھا کہ ٹی ایم سی مغربی بنگال کو بنگلہ دیش بنانا چاہتی ہے ۔

انہوں کہا کہ 'کھیلا ہوبے' نعرہ چار سال پہلے بنگلہ دیش کے نارائن گنج کے ممبر پارلیمنٹ شمیم عثمان نے دیا تھا ۔ اب ٹی ایم سی بنگال کو بنگلہ دیش بنانا چاہتی ہے ، اس لئے اس نے جے بنگال کا نعرہ امپورٹ کیا ہے ۔ ہم لوگوں کا نعرہ جے شری رام اور بھارت ماتا کی جے ہے ۔

یواین آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 07, 2021 03:31 PM IST