جموں وکشمیر: عمر عبداللہ کا دعویٰ- مجھے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت نظر بند رکھا گیا
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ حکام نے انہیں اپنے خاندان بشمول والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت اتوار کے روز خانہ نظر بند رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے اسٹاف کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 14, 2021 03:56 PM IST

جموں وکشمیر: عمر عبداللہ کا دعویٰ- مجھے والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت نظر بند رکھا گیا
سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا دعویٰ ہے کہ حکام نے انہیں اپنے خاندان بشمول والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ سمیت اتوار کے روز خانہ نظر بند رکھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے گھر میں کام کرنے والے اسٹاف کو بھی اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ان باتوں کا اظہار اتوار کے روز اپنے سلسلہ وار ٹویٹس میں کیا، جن میں سے ایک ٹوئٹ کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے، جس میں پولیس گاڑیوں کو ان کی گپکار میں واقع رہائش گاہ کے مین گیٹ کے باہر کھڑی دیکھی جاسکتی ہیں۔
This is the “naya/new J&K” after Aug 2019. We get locked up in our homes with no explanation. It’s bad enough they’ve locked my father (a sitting MP) & me in our home, they’ve locked my sister & her kids in their home as well. pic.twitter.com/89vOgjD5WM
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) February 14, 2021
Chalo, your new model of democracy means that we are kept in our homes without explanation but on top of that the staff that works in the house aren’t being allowed in and then you are surprised that I’m still angry & bitter.
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) February 14, 2021
اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا: ’چلو آپ کی جمہوریت کے نئے ماڈل کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں گھروں میں بغیر کسی وضاحت کے بند رکھا جائے، لیکن سب سے بڑھ کر بات یہ ہے کہ ہمارے گھر میں کام کرنے والے اسٹاف کو بھی گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے اور پھر آپ حیران ہیں کہ میں ابھی بھی ناراض ہوں‘۔ واضح رہے کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ہفتے کے روز دعویٰ کیا تھا کہ انہیں پلوامہ جانے سے باز رکھنے کے لئے خانہ نظر بند رکھا گیا۔