ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

چچا کے انتقال پر عمر عبداللہ نے کیا ایسا ٹویٹ، وزیر اعظم مودی نے بھی کی تعریف

وزیر اعظم مودی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ کے لوگوں کے جمع نہ ہونے کی اپیل کی تعریف کی ہے۔

  • Share this:
چچا کے انتقال پر عمر عبداللہ  نے کیا ایسا ٹویٹ، وزیر اعظم مودی نے بھی کی تعریف
ڈاکٹر محمد علی مٹو

جموں۔ جموں و کشمیر (Jammu Kashmir) کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ (Omar Abdullah) کے چچا ڈاکٹر محمد علی مٹو (Dr Mohd Ali Mattoo) کا انتقال ہوگیا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ وزیر اعظم نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اتوار کی رات آخری سانس لی۔


عمر عبداللہ نے علی مٹو کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ نیز انہوں نے لوگوں سے گھر سے ہی خراج عقیدت پیش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے رہنما خطوط پر عمل کریں اور نہ تو ان کے گھر پر اور نہ ہی قبرستان میں جمع ہوں۔



وزیر اعظم مودی نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے عمر عبداللہ کے لوگوں کے جمع نہ ہونے کی اپیل کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ کی اپیل قابل تعریف ہے اور آپ کے اس اقدام سے ملک کو کورونا کے خلاف جنگ میں اور تقویت ملے گی۔

First published: Mar 30, 2020 12:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading