اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے پر ایل جی منوج سنہا نے سرحدی چوکی پر بہادر جوانوں کی شہادت کو پیش کیا سلام

    آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دفاعی افواج اور ان کے خاندانوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔

    آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دفاعی افواج اور ان کے خاندانوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔

    آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دفاعی افواج اور ان کے خاندانوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر: آرمڈ فورسز کے فلیگ ڈے کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج مسلح افواج کے بہادر جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دفاعی افواج اور ان کے خاندانوں کی بہادری اور بے لوث خدمات کو سلام پیش کیا۔ منوج سنہا نے کہا کہ "ہماری مسلح افواج کے جوان بہادری کے اعلیٰ معیار قائم کرتے رہتے ہیں۔ ان کا ناقابل فراموش جذبہ پوری قوم کو ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیتا ہے"۔ اس دن کی مناسبت سے ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، بریگیڈیئر ریٹائرڈ گرمیت سنگھ شان نے لیفٹیننٹ گورنرکی جیکٹ پر مسلح افواج کا جھنڈا لگایا۔

    قربانی دینے والوں کے اہل خانہ کی معاونت کریں

    اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا تعاون پیش کیا اور تمام تعینات فوجی جوانوں اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ منوج سنہا نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سابق فوجیوں اور قوم کے دفاع میں اپنی جانیں نچھاور کرنے والوں کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں دل کھول کر معاونت کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے بہترین خراج تحسین ہوگا۔

    اس دوران ڈائریکٹر سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو سابق فوجیوں، ویر ناریوں، ان کے زیر کفالت افراد اور مسلح افواج کی خدمت کرنے والے اہلکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے محکمہ کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سینک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی مسلسل کوششیں جاری رکھیں۔ اس موقع پر چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور ہوم سکریٹری شالین کابرا موجود تھے۔ اس موقع پر سابق فوجیوں کے علاوہ بحریہ، فضائیہ اور آرمی کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا تعاون پیش کیا اور تمام تعینات فوجی جوانوں اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے فنڈ میں اپنا تعاون پیش کیا اور تمام تعینات فوجی جوانوں اور ریٹائرڈ ڈیفنس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


    سینک بھون میں مسلح افواج کے یوم پرچم پروگرام کا انعقاد

    دوسری جانب سینک بھون سری نگر میں بھی مسلح افواج کے یوم پرچم کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد جو کہ سینک بورڈ سری نگر کے صدر اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیوژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے نے خطاب کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے کردار اور بہادری پر روشنی ڈالی اور انہیں قوم کا محافظ قرار دیا۔ سابق فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈویژنل کمشنر اور ڈی سی سری نگر نے سابق فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے سول انتظامیہ کی طرف سے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر سابق فوجی برادری نے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سری نگر کا شکریہ ادا کیا۔

    ملک کی حفاظت کرنے والوں کے لئے خاص ہے 7 دسمبر 

    واضح رہے کہ سات دسمبر کو ملک بھر میں ان شہداء اور وردی میں ملبوس جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے، جو ملک کی حفاظت کےلئے لڑتے ہیں۔ فوجی کسی بھی ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہوتے ہیں۔ وہ قوم کے محافظ ہیں اور شہریوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے سپاہی اپنی زندگیوں میں بہت کچھ قربان کرتے ہیں۔ لہٰذا ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ وہ نہ صرف شہداء اور زندہ نوجوانوں کو بلکہ ان کے اہل خانہ کو بھی خراج تحسین پیش کریں۔ اسی ضمن کے تحت سینک بھون سری نگر میں ایک خون کے عطیہ کیمپ کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سینک بھون سے جہانگیر چوک تک کووڈ-19 وبائی مرض سے آگاہی کے لئے ریلی بھی نکالی گئی۔
    قومی، بین الااقوامی، جموں و کشمیر کی تازہ ترین خبروں کے علاوہ  تعلیم و روزگار اور بزنس  کی خبروں کے لیے  نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں.
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: