جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی نے پونچھ ضلع کے نوگرہ مندر میں پوجا ارچنا کی۔ اس کے بعد انہوں نے پورے مندر کے چکر لگائے اور شیولنگ کا جل ابھیشک بھی کیا۔ اب اس کو لے کر سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیز ہوگئی ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا نجی معاملہ ہے اور اس پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔
شیولنگ کے جل ابھیشک کو لے کر انہوں نے کہا، ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں، پونچھ میں مندر بنا ہے، وہ چاہتے تھے کہ میں مندر کے اندر جا کر دیکھوں، وہاں کسی نے بڑی عقیدت سے میرے ہاتھ میں پانی کا لوٹا دیا کہ آپ اس پر ڈالیے، تو میں نے ڈال دیا، اگر میں نے پانی ڈال دیا تو یہ میرا معاملہ ہے۔ اس پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔ اس سے پہلے محبوبہ مفتی 2017 میں گاندھربل کے کھیر بھوانی مندر میں بھی جاچکی ہیںِ تب وہ وزیراعلیٰ تھیں۔ وہیں، اتحاد علمائے ہند کے مفتی اسد قاسمی نے اسے غیر اسلامی بتایا ہے۔ انہوں نے کہا، ’محبوبہ نے جو کیا وہ غیر اسلامی ہے۔ محبوبہ کی پوجا اسلام کے خلاف ہے۔‘
محبوبہ کے مندر جانے کو بی جے پی نے ڈرامہ قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ محبوبہ نے ایک بار امرناتھ دھام کے لیے زمین دینے سے انکار کر دیا تھا۔ جموں و کشمیر بی جے پی کے ترجمان رنبیر سنگھ پٹھانیا نے کہا، ’2008 میں محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی نے امرناتھ دھام کے لیے زمین کی الاٹمنٹ کی مخالفت کی تھی۔ اس زمین پر عقیدت مندوں کے لیے رہائش گاہیں تعمیر کی جانی تھیں۔ اب ان کا مندر جانا محض ایک ڈرامہ ہے۔ اس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اگر سیاسی ڈراموں سے کچھ حاصل ہوتا تو آج جموں و کشمیر خوشحالی کا باغ بن چکا ہوتا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔