ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

یوم جمہوریہ پر فوج نے کشمیری عوام کے ساتھ بانٹی گئی خوشیاں، عوام کے ساتھ رشتوں کو خوشگوار بنانے کے لئے عوام کوشاں

جنوبی کشمیر کے ایک دور افتادہ علاقے گڈول کوکرناگ میں فوج نے کچھ الگ انداز سے جشن جمہوریت منایا۔ اس سلسلے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں علاقے کے پسماندہ طبقات سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا اور جشن جمہوریت کا آغاز کیا گیا۔

  • Share this:
یوم جمہوریہ پر فوج نے کشمیری عوام کے ساتھ بانٹی گئی خوشیاں، عوام کے ساتھ رشتوں کو خوشگوار بنانے کے لئے عوام کوشاں
یوم جمہوریہ پر فوج نے کشمیری عوام کے ساتھ بانٹی گئی خوشیاں

جموں کشمیر: کشمیری عوام کے ساتھ رشتوں کو مزید وسعت دینے اور دوریوں کو ختم کرنے کے لئے فوج کوشاں ہیں۔ آج جبکہ پورے ملک میں یوم جمہوریہ کی تقریبات پر جمہوریت کا جشن جاری ہے وہیں جنوبی کشمیر کے ایک دور افتادہ علاقے گڈول کوکرناگ میں فوج نے کچھ الگ انداز سے جشن جمہوریت منایا۔ اس سلسلے میں فوج کی 19 راشٹریہ رائفلز نے ایک تقریب کا اہتمام کیا، جس میں علاقے کے پسماندہ طبقات سے وابستہ افراد کو مدعو کیا گیا اور جشن جمہوریت کا آغاز کیا گیا۔ اس دوران جہاں قومی پرچم لہرایا گیا وہیں فوج نے علاقے کے لوگوں کے ساتھ خوشیاں تقسیم کی گئیں اور خاص تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر جذبہ خیر سگالی کے تحت علاقے کے 100 سے زائد پسماندہ خاندانوں میں سولر لینٹرن، گرم کمبل اور دیگر تحائف بھی دیئے گئے۔




لوگوں کا کہنا ہے کہ گڈول اور اسے متصل علاقوں میں بجلی کی کافی قلت رہتی ہے جسکی وجہ سے نہ صرف عام لوگ مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ بچوں کی تعلیم پر بھی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ تاہم فوج کی جانب سے تقسیم کئے گئے سولر لینٹرنوں سے ان کی مشکلات کافی حد تک دور ہو جائیں گی اور بجلی سپلائی کے حوالے سے درپیش مشکلات کا بھی کافی حد تک ازالہ ہوگا۔ علاقے کے ایک مقامی باشندے گل خٹانہ کے مطابق ملک کی آزادی کے بعد انہوں نے پہلی بار یوم جمہوریہ کی کسی تقریب میں حصہ لیا ہے اور یوم جمہوریہ کو بھی حقیقی معنوں میں سمجھ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فوج کے اس اقدام سے یقینی طور پر نہ صرف یہاں کے لوگوں کو خوشیاں ملی ہیں بلکہ تفریح کے چند لمحات گزارنے اور ملک کے ساتھ اظہار محبت کا بھی موقع نصیب ہوا ہے، جس کے لئے وہ فوج کے بے حد شکر گزار ہیں۔



دوسری جانب 19 آر آر کے گڈول کے کمپنی کمانڈر میجر راہل کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد ایک تو اس اہم دن پر علاقے کے لوگوں کے ساتھ خوشیاں منانا تھا اور دوسرا لوگوں خاص کر علاقے کے بچوں کو یوم جمہوریہ کے بارے میں مزید جانکاری فراہم کرنا تھا۔ میجر راہل کے مطابق فوج اور کشمیری عوام کے بیچ آج کے دور میں کوئی بھی دوری نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود بھی اس طرح کے پروگرام فوج اور کشمیری عوام کے مابین رشتوں کو مزید مضبوطی اور تقویت بخشنے میں ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کو تشکیل دیا جائے گا اور عوامی فلاح کےلئے دیگر کاموں کو بھی جاری رکھا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 26, 2021 11:59 PM IST