உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jammu and Kashmir: امرناتھ یاترا کے دوسرے دن ہزاروں یاتریوں نے مقدس گپھا میں کۓ درشن، یاتریوں کی آمد جاری

    30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا بڑی خوش اسلوبی سے جاری اور گزشتہ دو روز میں ہزاروں کی تعداد میں یاتریوں نے ہمالیائی پربتوں پر واقع امرناتھ گپھا میں مقدس برفانی شیو لنگم کے درشن کئے۔

    • Share this:
    جموں کشمیر: 30 جون سے شروع ہونے والی امرناتھ یاترا بڑی خوش اسلوبی سے جاری اور گزشتہ دو روز میں ہزاروں کی تعداد میں یاتریوں نے ہمالیائی پربتوں پر واقع امرناتھ گپھا میں مقدس برفانی شیو لنگم کے درشن کئے۔ اس دوران آج صبح پہلگام کے نن ون اور گاندربل کے بال تل بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کا دوسرا جتھا درشن کے لئے روانہ ہوا۔ جبکہ جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے امرناتھ یاتریوں کا تیسرا جتھا بھی حفاظت کے ساتھ کڑے سیکورٹی انتظامات میں کشمیر پہنچ گیا۔ یاتریوں کو نن ون بیس کیمپ اور بال تل بیس کیمپوں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

    دوسری جانب، جموں سری نگر قومی شاہراہ سمیت پہلگام میں بھی یاتریوں و سیاحوں کی آمد و رفت کے حوالے سے ایک ایڈوایزری جاری کر دی گئی ہے۔ ایڈوایزری کے تحت پہلگام کے راستے امرناتھ جانے والے یاتریوں کو اب صبح 5 بجے سے 8 بجے کے بیچ یاترا کا پہلا پڑاؤ چندن واڑی پار کرنا ہوگا۔ جبکہ ہوٹلوں میں سیاحوں کو دوپہر 12 بجے تک ہی چیک آوٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا اور پہلگام سے دن کے 2 بجے سے پہلے پہلے پہلگام سے سری نگر کی جانب سفر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    Jammu and Kashmir: کشمیر میں گرمی کی لہر، سری نگر جموں کے مقابلے زیادہ گرم 

    یہ ایڈوایزری امرناتھ یاتریوں کی بلا خلل آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لئے جاری کی گئی ہے۔ پہلگام سے سری نگر لوٹنے والے سیاحوں کو جموں سری نگر قومی شاہراہ پر السٹاپ کراس کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    پہلگام کی آڑو ویلی اور بے تاب ویلی جانے والے سیاحوں کو دوپہر 12 بجے تک ہی واپس پہلگام لوٹنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امرناتھ یاترا کے دوران یاتریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: