ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فائرنگ، ایک سی آر پی ایف اہلکار شہید ، دوسرا زخمی

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں شدید طور پر زخمی ہونے والے شیو لال کو پہلے سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ لایا گیا ، جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 07, 2020 08:59 PM IST
  • Share this:
جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فائرنگ، ایک سی آر پی ایف اہلکار شہید ، دوسرا زخمی
جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ میں فائرنگ، ایک سی آر پی ایف اہلکار شہید ، دوسرا زخمی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں منگل کی شام دہشت گردوں کے حملے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا اہلکار شہید جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوگیا۔ سی آر پی ایف کے پی آر او پنکج سنگھ نے بتایا کہ دہشت گردوں نے منگل کی شام گوری ون بجبہاڑہ میں 116 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں ہمارا ایک جوان شہید ہوگیا۔ شہید سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت شیو لال کے طور پر ہوئی ہے۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ میں شدید طور پر زخمی ہونے والے شیو لال کو پہلے سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ لایا گیا ، جہاں سے اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی فوجی جی ایم سی اننت ناگ پہنچائے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گیا۔ گولیاں سی آر پی ایف اہلکار کے سینے میں پوست ہوئی تھیں ۔ دہشت گردوں کی فائرنگ میں دوسرے ایک سی آر پی ایف اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، جس کو علاج و معالجہ کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا ہے۔


سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کرنے سے پہلے دو گرینڈ داغے ، جو پھٹنے سے رہ گئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ دہشت گردوں کی فائرنگ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کردیا ۔ تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے۔


 
First published: Apr 07, 2020 08:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading