ایک لاکھ آبادی کا پانچ روز سے ضلع صدر مقام سے رابطہ منقطع
لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد کرناہ کا علاقہ پہچھلے پانچ روز سے ضلع صدر مقام سے کٹ ہوکے رہ گیا۔ کیونکہ لگاتار برف باری کی وجہ سے سڑک رابط بحال نہیں ہوپارہا ہے۔ اگر بیکن حکام اپنی طرف سے کافی مشقت کرکے سڑک روابط کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن بار بار برف بھاری کی وجہ راستہ بند ہوجاتا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jan 10, 2021 12:49 AM IST

ایک لاکھ آبادی کا پانچ روز سے ضلع صدر مقام سے رابطہ منقطع
کپواڑہ: جموں وکشمیر کے کپواڑہ ضلع میں ایک لاکھ آبادی کا پانچ روز سے ضلع صدر مقام سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ جس کی وجہ سے عام لوگوں کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول کے نزدیک آباد کرناہ کا علاقہ پہچھلے پانچ روز سے ضلع صدر مقام سے کٹ ہوکے رہ گیا۔ کیونکہ لگاتار برف باری کی وجہ سے سڑک رابط بحال نہیں ہوپارہا ہے۔ اگر بیکن حکام اپنی طرف سے کافی مشقت کرکے سڑک روابط کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لیکن بار بار برف بھاری کی وجہ راستہ بند ہوجاتا ہے۔
علاقے میں سڑک رابط بند ہونے کی وجہ سے اشیا ضروریہ کی چیزوں کی قلت پیدا ہوگئی ہے اور علاقے کے اسپتالوں میں نازک مریضوں کی تعداد پڑھ رہی ہے، جنہیں مزید علاج کیلئے سری نگر کے بڑے اسپتالوں میں علاج کیلے منتقل کرنا تھا، لیکن سڑک رابط بند ہونے کی وجہ سے وہ موت اور زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اتنا ہی نہیں دونوں طرف سے سینکڑوں لوگ درمندہ ہوچکے ہیں۔ جبکہ کہی طلبا و طالبات جو مزید پڑھائی کیلئے سری نگر جانا چاہتے ہیں۔ وہ بھی کرناہ میں درمندہ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب انتظامیہ اپنی طرف سے کوشش کر رہی ہیں کہ کرناہ کپواڑہ شاہراہ کو بحال کیا جائے۔ ایس ڈی ایم کرناہ ڈاکٹر بلال محی الدین نے نیوز 18 کو فون پر جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں برف باری کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر سخت نگاہ رکھی گئی ہے اور کھانے پینے ک ی چیزیں کے متعلق تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں اور عوام کے مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ادھر سرحدی علاقے کیرن مچھل جمہگنڈ اور بڈنمل کے سڑک رابط بھی بند پڑے ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کا کپواڑہ ضلع صدر مقام سے منقطع ہوگیا ہے۔ ان علاقوں میں بھی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔