ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: ضلع بڈگام کےکاوسہ کا آپریشن ختم، اسلحہ سمیت جیش محمد سے وابستہ دہشت گرد کی لاش بازیاب

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کامیاب آپریشن قراردیا۔ دہشت گردانہ مخالف کارروائیاں جاری رہیں گے، نوجوانوں کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہونے کے بجائے مین اسٹریم میں آنے کی اپیل کی۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: ضلع بڈگام کےکاوسہ کا آپریشن ختم، اسلحہ سمیت جیش محمد سے وابستہ دہشت گرد کی لاش بازیاب
جموں وکشمیر: ضلع بڈگام کےکاوسہ کا آپریشن ختم، اسلحہ سمیت جیش محمد سے وابستہ دہشت گرد کی لاش بازیاب

بڈگام: جموں وکشمیر وسطی ضلع بڈگام کے کاوسہ نارہ بل میں فوج کی ٹو آرآر، جموں وکشمیر پولیس اورسی آرپی ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران آج پانچویں روز بحریہ کے مرین کمانڈوزکے ذریعے سے نالہ سکھ ناگ سے مارے گئے دہشت گرد کی لاش برآمد کی ہے۔ گزشتہ روز اسی نالہ سے تلاشی کے دوران ایک تھیلہ برآمد ہوا، جس میں سے ایک ہینڈ گرینڈ، گولیوں کے ساتھ اے کے میگزین، دو موبائل فون اورایک چاقو برآمد ہوا، جس کے بعد سیکورٹی فورسزکو یہ تصدیق ہوگئی کہ دہشت گرد کی لاش اسی نالہ میں ہے۔


قابل غور بات یہ ہے کہ رواں مہینے کی سات تاریخ کو کاوسہ نارہ بل میں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا تھا اور علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی تھی، اسی دوران یہاں مختصر وقفہ تک فائرنگ ہوئی، جس میں ایک دہشت گرد کوگولی لگی۔ دہشت گرد نے گولی لگتے ہی نالہ سکھ ناگ میں چھلانگ لگائی تھی۔ اس دوران جب سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد کا تعاقب کیا تو وہ نالہ میں وہ کہیں نظرنہیں آئے، جس کے بعدنالہ سکھ ناگ میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی کارروائی شروع کی تھی۔ دہشت گرد کی لاش کو باز یاب کرنے کے لئے بحریہ کے مرین کمانڈوزکی مددحاصل کرکے پانچ دنوں تک لگاتاریہ سرچ آپریشن جاری رہا۔


جموں وکشمیر پولیس اورسی آرپی ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران آج پانچویں روز بحریہ کے مرین کمانڈوزکے ذریعے سے نالہ سکھ ناگ سے مارے گئے دہشت گرد کی لاش برآمد کی ہے۔
جموں وکشمیر پولیس اورسی آرپی ایف نے مشترکہ کارروائی کے دوران آج پانچویں روز بحریہ کے مرین کمانڈوزکے ذریعے سے نالہ سکھ ناگ سے مارے گئے دہشت گرد کی لاش برآمد کی ہے۔


بتایا جاتاہے کہ بازیاب شدہ دہشت گرد کی شناخت اگلرشوپیاں کے عاقب لون کے طور پر ہوئی ہے اورجیش محمد کے ساتھ ان کی وابستگی تھی۔ دوسری جانب ڈی جی پی جموں وکشمیردلباغ سنگھ نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر جو کارروائی کی ہے یہ ایک کامیاب آپریشن رہا ہے۔ انہوں نےکہا کہ انہیں پہلے سے ہی یہ اطلاع تھی کہ کاوسہ میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ دلباغ سنگھ نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اگلر شوپیاں سے تعلق رکھنے والا عاقب لون ہے، جن کاتعلق جیش محمد سے بتایا۔ دلباغ سنگھ نے مزید بتایا کہ دہشت گردانہ مخالف کارروائیاں جاری رہیں گی، جو بھی دہشت گردانہ صفوں میں شامل ہوگا، اسے بخشا نہیں جائےگا۔ انہوں نے نوجوانوں کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہونے کے بجائے مین اسٹریم میں آنے  کی اپیل کی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 11, 2020 08:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading