ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر، کووڈ19 کے پھیلاؤ سے کاروباری لوگوں میں نظر آیا ڈر

جموں میں کورونا کیسوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کاروباری لوگ (Covid-19 pandemic) کے دوبارہ پھیلاؤ کی وجہ سے پریشان نظر آرہے ہیں۔ کچھ تاجر لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے ایک سال کے لاک ڈون کے بعد اپنا کاروبار دبارہ شروع کیا تھا لیکن اب انہیں وہ ڈر ستا رہا ہے کہ اب دوبارہ لاک ڈاؤن نہ ہوجائے۔

  • Share this:
جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا قہر، کووڈ19 کے پھیلاؤ سے کاروباری لوگوں میں نظر آیا ڈر
جموں میں کورونا کیسوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ملک کے باقی حصوں کی طرح ہی جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس (Covid-19 pandemic) کے معاملوں میں پھر ایک بار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اگر ہم گزشتہ ایک مہینے کی بات کریں تو مسلسل کورونا کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جموں میں کورونا کیسوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کاروباری لوگ (Covid-19 pandemic) کے دوبارہ پھیلاؤ کی وجہ سے پریشان نظر آرہے ہیں۔ کچھ تاجر لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے ایک سال کے لاک ڈون کے بعد اپنا کاروبار دبارہ شروع کیا تھا لیکن اب انہیں وہ ڈر ستا رہا ہے کہ اب دوبارہ لاک ڈاؤن نہ ہوجائے۔ حالانکہ ایسا بھی تھا کہ پچھلے نومبر سے لیکر فروری کے پہلے ہفتے تک کیسوں میں اتنا اضافہ نہیں دیھکنے کو مل رہا تھا اور بہت کم کیس پورے جموں کشمیر سے سامنے آ رہے تھے لیکن فروری کے مہینے سے اچانک پورے جموں کشمیر میں اب کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اگر ہم پچھلے پانچ دنوں کی بات کریں گے تو سات سو سولہ معاملے جموں کشمیر سے سامنے آئے ہیں جن میں سب سے زیادہ تین سو اڑسٹھ مثبت کیسز سرینگر شہر سے سامنے آئے ہیں۔


اگر ہم جموں کی بات کریں گے جموں میں کورونا کیسوں میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اگر ہم کل کی بات کریں گے پورے جموں ڈیوثن میں ستاییس کیس آئے تھے جن باییس جموں شہر سے سامنے آئے ہیں۔ باقی پانچ کیسس جموں کے مختلف نو ڈیوثنوں سے آئے تھے۔ جموں شہر میںکورونا وائرس (Covid-19) کے کیسوں میں اضافہ ہونے سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں اور خاص کر اسکولی طلبا میں بھی مایوسی چھا گئی ہے۔


وہیں اگر ہم کاروبار سے منسلک لوگوں کی بات کریں وہ بھی اس (Covid-19 pandemic) کی وجہ سے پریشان نظر آرہے ہیں۔ وہیں کچھ تاجر لوگوں کا کہنا ہے انہوں نے ایک سال کے لاک ڈون کے بعد اپنا کاروبار دبارہ شروع کیا تھا لیکن اب انہیں وہ ڈر ستا رہا ہے کہ اب دوبارہ لاک ڈاؤن نہ ہوجائے۔ انہوں نے کہا پچھلے سال ان کے کاروبار کافی متاثرہوا تھا اب وہ نہیں چاہتے ہیں کہ دوبارہ لاک ڈاؤن ہو۔ وہیں حکو،ت کی جانب دی گئی گائیڈلائنس کی پاسداری کے غرض سے فائنینشیل سیکٹری صحت اٹل ڈلو کا کہنا ہے کہ وہ پوری طرح حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے دئے گئے گائیڈلائنس پر عمل کرنے اور لوگوں کو کورونا ویکسین لینے کی بھی صلاع دی ہے ۔ کل ملاکر اگر دیکھا جائے جموں کے لوگ کورونا سے کافی خوف زدہ ہوئے ہیں وہ چاہتے ہیں ویکیسن نیشن میں تیزی لائی جائے تاکہ وہ کورونا سے محفوظ رہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: Mar 23, 2021 07:52 PM IST