ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

Corona Vaccination 2nd Phase:جموں وکشمیرمیں کورونا ٹیکاکاری کے دوسرے مرحلہ کوملامثبت ردعمل، ٹیکاکاری کے مراکزمیں کیاجائیگااضافہ

۔ کورونا سے بچنے کےلئے ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فائنائیشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، اٹل ڈلو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ پہلے ہی دن لوگوں کا ردعمل توقع سے زیادہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے پہلے دن 300 حفاظتی ٹیکوں کی سائٹیں قائم کی گئیں۔

  • Share this:

جموں کشمیر میں کووڈ ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کوعوامی حلقوں کی جانب سے اچھا ردعمل حاصل ہوا ہے۔ ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ جو یکم مارچ،2021 سے شروع ہوا ہے ۔ اس مرحلے میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا سے بچنے کے لیے ویکسین دی جا رہی ہے۔ کورونا سے بچنے کےلئے ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فائنائیشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، اٹل ڈلو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ پہلے ہی دن لوگوں کا ردعمل توقع سے زیادہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے پہلے دن 300 حفاظتی ٹیکوں کی سائٹیں قائم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ردعمل کو دیکھ کر اگلے 7 دنوں میں ویکسی نیشن سائٹوں کی تعداد بڑھا دی جائے گی۔ اٹل دلو کا کہناہے کہ "چونکہ اب ویکسی نیشن کے اچھے ردعمل کے تناظر میں ہم اگلے 10 دن میں ویکسی نیشن کے قریب 2 ہزار سائٹ قائم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

 کورونا سے بچنے کےلئے ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فائنائیشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، اٹل ڈلو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ پہلے ہی دن لوگوں کا ردعمل توقع سے زیادہ تھا۔
کورونا سے بچنے کےلئے ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں فائنائیشل کمشنر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ، اٹل ڈلو نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ پہلے ہی دن لوگوں کا ردعمل توقع سے زیادہ تھا۔

" اٹل دلونے کہا کہ اس مرحلے میں جموں و کشمیر بھر کے 10 لاکھ افراد کی عمر میں 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو ویکسی نیشن دی جائے گی۔ ڈلو نے بتایا کہ ویکسی نیشن کے پہلے مرحلے میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد شامل تھے ۔جن میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان ، فرنٹ لائن ورکرز، پولیس اور پنچایت راج کے اداروں سے منسلک افراد بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلے مرحلے کے آغاز میں اس کا ردعمل کم تھا ۔انہوں نے کہا کہ کم رسپانس کی ایک بڑی وجہ "ویکسین ہیسی ٹینسی" تھی۔ انہوں نے کہا کہ آنگن واڑی کارکنوں، میڈیکل کالجوں میں کچھ فیکلٹی ممبران، آشا ورکروں کی جانب سے ویکسی نیشن میں پہلے پہل ہچکچاہٹ پائی گئی تاہم اس کے بعد رجحان بدلا اور دن گزرنے کے ساتھ ہی لوگوں نے رضاکارانہ طور پر ویکسی نیشن کے لئے آگے آنا شروع کیا۔

اٹل ڈلو نے کہا کہ جموں و کشمیر میں طبی محکموں سے منسلک 70 فیصد کارکنوں کو ویکسی نیشن دی گئی ہے۔ جبکہ فرنٹ لائن کارکنوں کی اس حوالے سے شرح 57فیصد ہے اور یہ عمل مسلسل جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی کووڈ ٹیکہ کاری کا حوالہ دیتے ہوئے اٹل ڈلو کو نے کہا کہ اس سے ویکسی نیشن مہم کے حوالے سے کافی فرق پڑے گا۔ انہوں نے کہا ویکسین کی پہلی خوراک لینے سے ، وزیر اعظم ، نریندر مودی نے یہ ثابت کردیا کہ یہ ویکسین 100 فیصدی محفوظ اور مؤثر ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل قریب میں اس کا ردعمل بڑھتا جائے گا۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 01, 2021 07:05 PM IST