ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سیاسی لیڈروں کی گرفتاری ناقابل قبول ، گپکارایلاینس کابیان ، آزادکونسل ارکان کو ورغلانے کاحکومت پرلگایاالزام

گپکار ایلاینس (People's Alliance for Gupkar Declaration )کے ترجمان نے بی جے پی اور ریاستی حکومت پر جمہوری اقدار کو پامال کرنے کا الزام لگایا۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ حکومت انتخابات میں جیت درج کرنے والے آزاد امیدوار وں کو ایلاینس کے مد مقابلجماعتوں میں شامل کروانے میں شامل ہئے۔سجاد غنی لون نے کہا کہ ان آزاد امیدوار وں کو گاڑیوں میں بھر بھر کے سرینگر کےہوٹلوں میں لایا جارہا ہے۔

  • Share this:
سیاسی لیڈروں کی گرفتاری ناقابل قبول ، گپکارایلاینس کابیان ، آزادکونسل ارکان کو ورغلانے کاحکومت پرلگایاالزام
جموں وکشمیر: ڈی ڈی سی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری، گپکار اتحاد نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ فائل فوٹو: اے این آئی

جموں کشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد پیپلز ایلاینس برائے گپکار اعلامیہ (People's Alliance for Gupkar Declaration ) کا آج پہلا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کی۔ اجلاس میں پی ڈی کی صدر محبوبہ مفتی نے شرکت نہیں کی لیکن پی ڈی پی کی طرف سےپارٹی کے جنرل سیکریٹری غلام نبی ہانجورہ نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران ایلاینس کے ترجمان نے بی جے پی اور ریاستی حکومت پر جمہوری اقدار کو پامال کرنے کا الزام لگایا۔ سجاد غنی لون نے کہا کہ حکومت انتخابات میں جیت درج کرنے والے آزاد امیدوار وں کو ایلاینس کے مد مقابلجماعتوں میں شامل کروانے میں شامل ہئے۔سجاد غنی لون نے کہا کہ ان آزاد امیدوار وں کو گاڑیوں میں بھر بھر کے سرینگر کےہوٹلوں میں لایا جارہا ہے۔


انہوں نے الزام لگایا کہ ایلاینس لیڈروں کے لیڈروں کوآزاد امیدوار وں سے ملنے سے روکا جارہا ہئے۔ سجاد غنی لون نےایلاینس میں شامل لیڈروں کو حراست میں لئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا اور اسے جمہوری اقدار کی پامالی سے تعبیر کیا۔واضح رہے کہ محبوبہ مفتی کی قیادت والی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے تین لیڈروں کو حال ہی میں حراست میں لیا گیا ہے۔حکومت کا کہنا ہئے کہ ان سیاستدانوں کو منی لانڈرنگ کےمعاملوں میں پوچھ تاچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے لیکن پی ڈی پی اسے سیاسی انتقام گیری سے تعبیر کر رہی ہے۔گپکار ایلاینس نے میڈیا سے بات چیت کے دوران گرفتاریوں کا یہ سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا اور حراست میں لئے گئےلیڈروں کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔



گپکار ایلاینس   (People's Alliance for Gupkar Declaration )کےصدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اس موقعہ پر 4 جی انٹرنیٹ خدمات فوری طور بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔گپکار ایلاینس نے حالیہ ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات دفعہ 370 کو بحال کرنے کے مدعے پر لڑا ۔جموں کشمیر میں یہ پہلے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات تھے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Dec 24, 2020 09:49 PM IST