Terror Moduleکا پردہ فاش، پاکستان کا ڈرون نیٹ ورک تباہ،6دہشت گرد گرفتار،چارAK-47 اور دس پستول برآمد
فیضل جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں ڈرون کے ذریعے آنے والے ہتھیار لے جاتا تھا اور وہ سبھی سازشوں میں ملوث ہے۔ پولیس اس معاملے میں باقی تین دہشت گردوں کی تلاش کر رہی ہے۔ انہیں ڈرون کے ذریعے پیسوں کے پیکٹ بھی ملتے تھے۔
فیضل جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں ڈرون کے ذریعے آنے والے ہتھیار لے جاتا تھا اور وہ سبھی سازشوں میں ملوث ہے۔ پولیس اس معاملے میں باقی تین دہشت گردوں کی تلاش کر رہی ہے۔ انہیں ڈرون کے ذریعے پیسوں کے پیکٹ بھی ملتے تھے۔
سرینگر:ڈرونز کے ذریعے پاکستان سے ہتھیار حاصل کرکے بڑے حملے کرنے والے دہشت گردوں کے تین ماڈیولز کو ختم کردیا گیا ہے۔ جموں اور راجوری سے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق جموں کے کھٹیکاں تالاب سے، دو کا تعلق سانبہ اور کٹھوعہ سے اور تین کا راجوری ضلع سے ہے۔ جموں کے کھٹیکاں تالاب میں رہنے والے ایک دہشت گرد کے گھر پر چھاپہ مار کر پولیس نے بڑی تعداد میں ہتھیار برآمد کیے ہیں۔
تمام سازشوں کی پولیس کررہی ہے جانچ اے ڈی جی پی مکیش سنگھ نے کہا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے جموں ڈویژن میں ڈرون کے ذریعے ہتھیار، آئی ای ڈی اور اسٹیکی بم بھیجنے کے کئی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ جموں کے راجوری، اودھم پور اور سنجوان میں آئی ای ڈی دھماکے اور دہشت گردانہ حملے ہوئے۔ پولیس ان تمام سازشوں کی تحقیقات کر رہی تھی۔ تحقیقات میں دہشت گردی کے تین ماڈیولز کا انکشاف ہوا، جنہیں تباہ کر دیا گیا ہے۔
جموں میں فیضل منیر چلا رہا تھا ماڈیول،15کھیپ ٹھکانوں پر بھیجی لشکر کا دہشت گرد بشیر سیجان ڈوڈہ کا رہائشی ہے جو پاکستان سے آپریٹ کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ایک اور دہشت گرد بھی ہے جس کا کوڈ نام البرٹ ہے۔ ان دونوں نے جموں شہر، سانبہ اور کٹھوعہ میں دہشت گردی کے ماڈیول تیار کیے، جن کی ذمہ داری جموں کے کھٹیکاں تالاب کے رہنے والے لشکر کے دہشت گرد فضل منیر کو دی گئی۔ منیر اب تک 15 بار ڈرون کے ذریعے اسلحہ لے کر مختلف مقامات پر پہنچا چکا ہے۔ منیر کے ساتھ اس ماڈیول میں 5 دہشت گرد ہیں جن میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
3 دہشت گردوں کی تلاش جاری فیضل جموں، سانبہ اور کٹھوعہ میں ڈرون کے ذریعے آنے والے ہتھیار لے جاتا تھا اور وہ سبھی سازشوں میں ملوث ہے۔ پولیس اس معاملے میں باقی تین دہشت گردوں کی تلاش کر رہی ہے۔ انہیں ڈرون کے ذریعے پیسوں کے پیکٹ بھی ملتے تھے۔ فیصل سے ایک سوئفٹ کار بھی برآمد ہوئی ہے جو وہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال کرتا تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔