ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں پچھلے کئی روز سے پاکستان مسلسل کر رہا ہے گولہ باری، اس بلا اشتعال گولہ باری سے مقامی آبادی میں تشویش

بانڈی پورہ کےگریز سیکٹر میں پاکستان نے آج بلاجواز فوج کی اگلی چوکیوں پرگولہ باری شروع کی۔ واضح رہے کہ 16 ستمبر کو بھی پاکستان نے ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ تاہم ہندوستانی فوج بھی اس گولہ باری کا منہ توڈ جواب دے رہی ہے۔

  • Share this:
بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں پچھلے کئی روز سے پاکستان مسلسل کر رہا ہے گولہ باری، اس بلا اشتعال گولہ باری سے مقامی آبادی میں تشویش
بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں پچھلے کئی روز سے پاکستان مسلسل کر رہا ہے گولہ باری

بانڈی پورہ: جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ کے گریز سیکٹر میں پاکستان نے آج بلاجواز فوج کی اگلی چوکیوں پرگولہ باری شروع کی۔ واضح رہے کہ 16 ستمبر کو بھی پاکستان نے ہندوستانی چوکیوں پر بلا اشتعال گولہ باری کی۔ تاہم ہندوستانی فوج بھی اس گولہ باری کا منہ توڈ جواب دے رہی ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حالیہ کچھ ایام میں پاکستان گریز سیکٹر میں مسلسل بلا اشتعال گولہ باری کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گریز سیکٹرکے تُلیل علاقے میں کچھ عرصہ قبل ایک نالے میں اسلحہ سمیت دو دراندازوں کی لاشیں ملی تھیں جبکہ فوج نے بڈو آب علاقے میں ایک نالے سے جدید قسم کا اسلحہ برآمد کیا تھا، ان واقعات سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ گریز سیکٹر میں پھر ایک بار دراندازی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور دراندازوں کی مدد کے لئے ہی پاکستان مسلسل گریز سیکٹر میں گولہ باری کر رہا ہے۔


آئے روز ہونے والی اس گولہ باری کی وجہ سے مقامی آبادی خوف و ڈر میں مبتلا ہوگئی ہے۔
آئے روز ہونے والی اس گولہ باری کی وجہ سے مقامی آبادی خوف و ڈر میں مبتلا ہوگئی ہے۔


یہاں یہ بات قابل ذکر ہےکہ گریزسیکٹر کے بکتور علاقے میں پاکستان ہمیشہ سے گولہ باری کرتا رہا ہے اور اسی علاقے میں اب تک دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنادی گئیں ہیں اور حالیہ گولہ باری کے واقعات کو اسی دراندازی کے پس منظر میں دیکھا جارہا ہے۔ دوسری جانب آئے روز ہونے والی اس گولہ باری کی وجہ سے مقامی آبادی خوف و ڈر میں مبتلا ہوگئی ہے۔ کیونکہ گزشتہ سال ہی اس گولہ باری کی وجہ سے بکتور علاقے میں کئی افراد کی جان چلی گئی تھی جبکہ گولہ باری کی وجہ سے بکتور میں بجرن نامی گاوں مکمل طور پرجھلس گیا تھا اور کچھ لوگ اپنا سب کچھ لُٹانے کے بعد بانڈی پورہ میں مقیم اپنے رشتہ داروں کے یہاں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔ دوسری جانب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گریز میں کمیونٹی بنکر تعمیر کرنے کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے اور انتظامیہ گولہ باری کے سبب لوگوں کے جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پابند عہد ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 18, 2020 10:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading