ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

وادی کشمیر میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کیلئے اب ملی ٹینٹوں کی آن لائن بھرتی کررہا ہے پاکستان

جی او سی نے کہا کہ آن لائن بھرتی کے لیے پاکستان کُچھ Apps کا استعمال کررہا ہے ۔ اُنہوں نے جموں میں حال ہی میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار ہوئے نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں بھی پاکستان کی ایجنسیوں نے آن لائن بھرتی کیا تھا ، جس کے بارے میں ان کے والدین کو بھی معلومات نہیں تھی ۔

  • Share this:
وادی کشمیر میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کیلئے اب ملی ٹینٹوں کی آن لائن بھرتی کررہا ہے پاکستان
وادی کشمیر میں دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کیلئے اب ملی ٹینٹوں کی آن لائن بھرتی کررہا ہے پاکستان

فوج کے Victor force کے جنرل افسر کمانڈنگ میجر جنرل راشم بالی نے کہا ہے کہ پاکستان اب کشمیر میں دہشت گردوں کی بھرتی آن لائن کرتا ہے ۔ جی او سی نے  پلوامہ میں ایک تقریب کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جی او سی victor force سے پوچھے گئے لاوے پورہ انکاونٹر سوال کے جواب میں جی او سی نے کہا کہ لاوے پورہ انکاونٹر فرضی نہیں ہے ۔ بلکہ پاکستان کی جانب سے وادی میں اب دہشت گردی کو بڑھاوا دینے کے لیے آن لائن دہشت گردوں کی بھرتی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر والدین اپنے بچوں کے ملی ٹینسی میں شامل ہونے سے بے خبر رہتے ہیں ۔


جی او سی نے کہا کہ آن لائن بھرتی کے لیے پاکستان کُچھ Apps کا استعمال کررہا ہے ۔ اُنہوں نے جموں میں حال ہی میں دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار ہوئے نوجوانوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں بھی پاکستان کی ایجنسیوں نے آن لائن  بھرتی کیا تھا ، جس کے بارے میں ان کے والدین کو بھی معلومات نہیں تھی ۔


اس سے قبل آج ٹاون ہال پلوامہ میں ایک رضاکار تنظیم کے اشتراک سے فوج نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ ایک روزہ مشن پہل کے تحت ایک روزہ تبادلہ خیال پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام میں مقامی نوجوانوں کے ساتھ victor force  کے جی او سی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوج عام لوگوں کی حفاظت کے لیے کام کررہی ہے اور نوجوانوں کو غلط راستہ سے دور رکھنے کے لیے کوشاں ہے ۔


اس موقع پر کچھ نوجوانوں کی جانب سے فوج کی مبینہ زیادتیوں کے سوال کے جواب میں جی او سی نے نوجوانوں کو یقین دہانی کرائی کہ فوج اور نوجوانوں کے درمیان دوریوں کو کم کرنے کے لیے مشن پہل کے تحت پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ اس میں نوجوانوں کی شکایت کی سُنوایی کے علاوہ نوجوانوں کو ملی ٹینسی کی راہ سے دور رکھنا ہے ۔ جوکہ آئندہ بھی جاری رہے گی ۔ کیونکہ پاکستان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ یہاں کے نوجوانوں کو ملی ٹینسی کی طرف راغب کرنا ہے ۔ تاہم فوج ہرسطع پر پاکستان کی ناپاک حرکت کا جواب صحیح طریقے سے دے رہا ہے ۔

اس موقع پر نوجوانوں نے فوج کی اس پہل کا شُکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فوج اور عوام کے درمیان دوریاں کم ہورہی
ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 21, 2021 09:52 PM IST