پاکستان جموں و کشمیر میں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کر رہا : ڈی جی پی
پاکستان جموں و کشمیر میں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کر رہا : ڈی جی پی
Jammu and Kashmir : ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کررہا ہے ۔ تاہم جموں و کشمیر میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پاکستان کے ہر منصوبے کو ناکام کررہے ہیں ۔
پلوامہ : جموں و کشمیر ڈی جی پی دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں ہوئے بیشتر ٹارگٹ کلنگ کیسوں کو پولیس نے سیکورٹی فورسیز کی مدد سے حل کیا ہے ۔ ڈی جی پی نے کہا کہ برف باری سے قبل پاکستان کی جانب سے جموں و کشمیر میں ملی ٹنٹوں کی درندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جارہا ہے ۔ ڈی جی پی نے پلوامہ دورے کے دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ان باتوں کا اظہار کیا ۔ میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر میں ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ کررہا ہے ۔ تاہم جموں و کشمیر میں پولیس اور سیکورٹی ایجنسیاں پاکستان کے ہر منصوبے کو ناکام کررہے ہیں ۔
ڈی جی پی نے کہا کہ خواتین کے خلاف ہورہے جرائم کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے ضلع سطع پر وومنز پولیس اسٹیشنوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ اس سے قبل ڈی جی پی نے پلوامہ میں وومنز پولیس اسٹیشن اور پولیس لائنز پلوامہ میں جم سنٹر کے علاوہ آڈیٹوریم کا افتتاح کیا ۔ ڈی جی پی کے ہمراہ اے ڈی جی پی وجے کمار اور اے ڈی جی پی ایس ایم گیلانی کے علاوہ ڈی سی پلوامہ بصیر الحق چودھری اور ایس ایس پی پلوامہ غلام جیلانی موجود تھے ۔
ڈی جی پی نے پولیس اور انتظامیہ کے افسراں کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے ترال اور پلوامہ پولیس لائنز میں عوامی دربار سے بھی خطاب کیا اور مختلف انجمنوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔