پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ، پارلیمنٹ میں اپنایا گیا موقف جلد پورا ہوگا : منوج سنہا
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ، پارلیمنٹ میں اپنایا گیا موقف جلد پورا ہوگا : منوج سنہا
Jammu and Kashmir News: جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اس بارے میں پارلیمنٹ میں اپنایا گیا موقف جلد پورا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزر گوں کی طرف سے دیکھے گئے اکھنڈ بھارت کا خواب بھی ضرور پورا ہوگا ۔
جموں : جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اور اس بارے میں پارلیمنٹ میں اپنایا گیا موقف جلد پورا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزر گوں کی طرف سے دیکھے گئے اکھنڈ بھارت کا خواب بھی ضرور پورا ہوگا ۔ اسپورٹس اسٹیڈیم بور کیمپ جموں میں پاکستان مقبوضہ کشمیر کے بے گھر لوگوں کے لئے ایل جی اسپیشل گورننس کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کا مقصد فلاحی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچانا ہے۔ منوج سہا نے کہا کہ پی او کے کے رفیوجیوں کی کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پی او کے کے شہدا کی یاد میں ایک اسمرتی بھون تعمیر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان بے گھر کنبوں کی روایات اور ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ان بہادر افراد کو بھی خراج و عقیدت پیش کیا، جنہوں نے اکتوبر اُنیس سنتالیس میں پاکستان کے دہشت گردانہ حملے میں شہادت پائی تھی۔
منوج سہا نے کہا کہ جموں و کشمیر سے باہر رہنے والے پی او کے کے مہاجرین کو ہر فلاحی اسکیم کا فائدہ پہنچانے کے لئے سال دو ہزار اکیس میں رسائی پروگرام شروع کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگست دو ہزار انیس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کو ختم کئے جانے سے ان مہاجرین کو ان کے حقوق ملے ہیں، جن حقوق سے یہ لوگ گزشتہ ستر برس سے محروم رکھے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آباد مغربی پاکستان کے رفیوجیوں کو بھی اس اقدام سے تمام حقوق مل پائے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پی او کے کے مہاجرین کے تمام مسائل کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ منوج سنہا نے کہا کہ یہ برادری ووٹنگ کے حق سے بھی محروم رکھی گئی تھی اور نریندر مودی سرکار نے اب انہیں ووٹنگ کا حق دے کر انہیں باقی شہریوں کے برابر لایا ہے ۔
لیفٹننٹ گورنر نے یقین دلایا کہ اس برادری کے نوجوانوں کو روزگار کے وسائل پیدا کرنے میں سرکار بھر پور مدد فراہم کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔