ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

سرحد پر ڈرا پاکستان! مولویوں کی ہندستانی فوج سے اپیل، پلیز گولی باری نہ کریں: جانیں کیا ہے معاملہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج یہ ہتھکنڈا پہلے بھی کئی مرتبہ آزما چکی ہے۔ مقامی لوگوں کی اپیل کے بعد جیسے ہی فائرنگ رکے گی انہیں اپنے زخمیوں کو اسپتال میں شفٹ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ ایسا پہلے نیلم ویلی اور حاجی پیر میں ہوچکا ہے۔

  • Share this:
سرحد پر ڈرا پاکستان! مولویوں کی ہندستانی فوج سے اپیل، پلیز گولی باری نہ کریں: جانیں کیا ہے معاملہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج یہ ہتھکنڈا پہلے بھی کئی مرتبہ آزما چکی ہے۔ مقامی لوگوں کی اپیل کے بعد جیسے ہی فائرنگ رکے گی انہیں اپنے زخمیوں کو اسپتال میں شفٹ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ ایسا پہلے نیلم ویلی اور حاجی پیر میں ہوچکا ہے۔

کشمیر میں ہندستان۔پاکستان پر گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل گولی باری (Heavy Shelling on LoC)  ہورہی ہے۔ پاکستان کی ان حرکتوں کا ہندستانی فوج (Indian Army) منھ توڑ جواب دے رہی ہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ ہندستان کی جانب سے ہو رہی جوابی کارروائی سے پاکستانی فوج(Pakistan Army) ڈر گئی ہے۔ ایسے میں پاکستانی فوج مقامی مولویوں سے اسپیکر کے ذریعے اپیل کروا رہی ہے کہ وہ گولی باری روکے۔ جمعہ کی صبح سے ہی یہ اپیل جاری ہے۔

پاکستان کا ہتھکنڈا

کہا جارہا ہے کہ یہ پاکستان کی چال ہے۔ دراصل پاکستان کے کئی فوجی سرحد پر ہندستان کی جانب سے ہورہی جوابی کارروائی میں زخمی ہو گئے ہیں۔ ایسے میں وہ زخمی فوجیوں کو سرحد سے ہٹانا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج یہ ہتھکنڈا پہلے بھی کئی مرتبہ آزما چکی ہے۔ مقامی لوگوں کی اپیل کے بعد جیسے ہی فائرنگ رکے گی انہیں اپنے زخمیوں کو اسپتال میں شفٹ کرنے کا موقع مل جائے گا۔ ایسا پہلے نیلم ویلی اور حاجی پیر میں ہوچکا ہے۔

مسلسل ہو رہی ہے فائرنگ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندستان کی حاجی پیر، نیلم ویلی اور پونچھ کے اس پار زبردست جوابی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ رات منکوٹ سیکٹر اور مینڈھر میں پاک فوج نے منی آڑتیلری کا استعمال کرکے گولے داغے تھے جس کا جواب ہندستانی فوج دے رہی ہے۔


فوج کے ایک افسر نے بتایا ، 'ہمارا ایک فوجی بدھ کی رات ایل او سی پر پاکستان کی فائرنگ میں شہید ہوا گیا۔ یہ فائرنگ دیر رات ترکنڈی سیکٹر میں ہوئی۔ یہ سرحدی علاقہ راجوری اور پونا ضلع میں آتا ہے۔ ہندستانی فوجی بھی پاکستان کو منھ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سرحد پر گولی باری میں ہندستانی فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا ہے۔ یہ واقعہ راجوری کے منجاکوٹ علاقے کا ہے جہاں رات تقریبا 10:45بجے پاکستان کی جانب سے ہوئی بھاری گولی باری میں جوان شہید ہوگئے۔ اس کے علاوہ ایک مقامی شخص بھی اس گولی باری میں زخمی ہوا ہے۔ بتادیں کہ لائن آف کنٹرول (LoC) پر گزشتہ وقت سے پاکستانی فوج کی جانب س ے بھاری گولی باری کی جارہی ہے جس کا ہندستانی فوج(Pakistani Army) بھی منھ تور جواب دے رہی ہے۔
First published: Jun 12, 2020 04:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading