ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر : پونچھ میں ایل او سی پر ہند- پاک افواج کا آمنا سامنا۔ دیکھیں ویڈیو

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں شاہپور اور کیرنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا

  • Share this:
جموں وکشمیر : پونچھ میں ایل او سی پر ہند- پاک افواج کا آمنا سامنا۔ دیکھیں ویڈیو
علامتی تصویر

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں شاہپور اور کیرنی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بدھ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ایک دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے شاہپور اور کیرنی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بدھ کو قریب بارہ بجے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ اور گولہ باری شروع کی۔


انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج بھر پور اور موثر جواب دے رہی ہے تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یامالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ دو نوں ممالک کے درمیان سال 1999 کے تنازعے کے بعد سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوصف طرفین کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔


طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ ان کا حکومت سے ان کے لئے انفرادی سطح پر بنکر تعمیر کرنے کا مطالبہ ہے۔

First published: Mar 18, 2020 04:01 PM IST