ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، کپواڑہ میں ایل او سی پر گولہ باری

شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز دوپہرکو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، کپواڑہ میں ایل او سی پر گولہ باری
پاکستان نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، کپواڑہ میں ایل او سی پر گولہ باری

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز دوپہرکو ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپواڑہ کے ٹنگڈار سیکٹر میں ایل او سی پر پیر کے روز دوپہر کو پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ہندوستانی چوکیوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری شروع کر دی۔

انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی جوانوں نے حملے کا بھر پور جواب دیا تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا ایک پولیس افسر نے طرفین کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کی تصدیق کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر سال 2020 کے دوران ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان گولہ باری کے تبادلے کے زائد از پانچ ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔



ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سال 2003 میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا لیکن اس کے باوجود بھی طرفین کے درمیان ایک دوسرے کے ٹھکانوں پرگولہ باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے سرحد کے آر پار بستیوں کے لوگوں کا جینا مشکل ہوکے رہ گیا ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 15, 2021 06:04 PM IST