ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پاکستانی فوج نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایل او سی پر گولہ باری

پاکستانی فوج نے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔ تاہم وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 18, 2020 06:35 PM IST
  • Share this:
پاکستانی فوج نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایل او سی پر گولہ باری
پاکستانی فوج نے کی جنگ بندی کی خلاف ورزی، ایل او سی پر گولہ باری

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جمعرات کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے مابین گولہ باری کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دفاعی ترجمان راجیش کالیا نے بتایا کہ کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں ایل او سی پر جمعرات کو پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔


پاکستانی فوج نے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔
پاکستانی فوج نے ہندوستانی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر گولہ باری اور دوسرے ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی۔


انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوجی اہلکار حملے کا بھر پور جواب دے رہے ہیں تاہم فی الوقت کسی بھی جانب کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے دوران اب تک بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر طرفین کے مابین گولہ باری اور فائرنگ کے تبادلے کے زائد از دو ہزار واقعات رونما ہوئے ہیں۔


طرفین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پانے اور گذشتہ کچھ ماہ سے جاری کورونا وبا کے با وصف بھی سرحدیں لگاتار گرم ہیں جس سے آر پار کی سرحدی بستیوں کے لوگوں کا جینا مزید مشکل بن گیا ہے۔
First published: Jun 18, 2020 06:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading