உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایل او سی کے قریب پاکستانی درانداز کو کیا گیا ہلاک! دراندازی کی کوشش کو کیا گیا ناکام

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مارا گیا جب اس نے ہماری بارودی سرنگ میں در اندازی کرنے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کیا گیا۔ ہفتے کے روز اس کی لاش جنگی مقام پر دستیاب ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ فوج نے سرحد کے ہندوستانی حصے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu | Rajouri | Hyderabad | Lucknow | Karimganj
    • Share this:
      ایک دفاعی ترجمان نے ہفتہ کے روز بتایا کہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول کے قریب دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو فوج نے ناکام بنا دیا ہے اور پاکستانی دراندازی کو مار گرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نوشہرہ سیکٹر کے کلال علاقے میں 17 اور 18 نومبر کی درمیانی رات کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔

      نیوز 18 ڈاٹ کام کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مارا گیا جب اس نے ہماری بارودی سرنگ میں در اندازی کرنے کی کوشش کی تو اس پر حملہ کیا گیا۔ ہفتے کے روز اس کی لاش جنگی مقام پر دستیاب ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ فوج نے سرحد کے ہندوستانی حصے میں گھسنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ کیا۔ دراندازوں میں سے ایک اس وقت مارا گیا جب اس نے بارودی سرنگ پر قدم رکھا۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      انہوں نے مزید کہا کہ مقتول دہشت گرد کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل اور تین میگزین برآمد ہوئے ہیں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: