ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں و کشمیر : کولگام انکاونٹر میں جیش محمد سے وابستہ پاکستانی دہشت گرد مار گرایا گیا ، امریکی ساخت کی رائفل سمیت گولہ بارود ضبط

کولگام انکاونٹر میں جیش محمد سے وابستہ ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ، جس کی شناخت طیب ولید عرف عمران بھائی ساکنہ پنجاب پاکستان کے بطور ہوئی ہے ۔

  • Share this:
جموں و کشمیر : کولگام انکاونٹر میں جیش محمد سے وابستہ پاکستانی دہشت گرد مار گرایا گیا ، امریکی ساخت کی رائفل سمیت گولہ بارود ضبط
جموں و کشمیر : کولگام انکاونٹر میں جیش محمد سے وابستہ پاکستانی دہشت گرد مار گرایا گیا ، امریکی ساخت کی رائفل سمیت گولہ بارود ضبط

ظہور رضوی


کولگام : جنوبی کشمیر کے لکڑی پورہ نہامہ کولگام میں کل سے جاری طویل جھڑپ میں جیش محمد سے وابستہ ایک پاکستانی دہشت گرد کو مار گرائے جانے کی اطلاع ہے جبکہ انکاونٹر کے مقام پر  سیکورٹی فورسز نے ایک امریکن میڈ M4 رائفل ، AK -47 رائفل اور دیگر گولہ بارود ضبط کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کل علاقے کا محاصرہ کیا اور انہیں یہاں دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہو ئی تھی ، جس کے بعد ایک انکاونٹر شروع ہوا جو کہ دیر تک جاری تھا ۔


جھڑپ میں جیش محمد سے وابستہ ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا ، جس کی شناخت طیب ولید عرف عمران بھائی ساکنہ پنجاب پاکستان کے بطور ہوئی ہے ۔ سیکورٹی فورسز کو یہاں مزید دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ تاہم رات کے اندھیرے کی وجہ سے آپریشن کو صبح تک معطل کرنا پڑا ۔ اس دوران آج صبح فورسز نے دہشت گردوں کی تلاش دوبارہ شروع کی اور علاقے میں گھر گھر تلاشی کارروائی انجام دی ۔


مقامی علاقوں سے مظاہرین کی بھیڑ نے سیکورٹی فورسز پر پتھراو کیا اور مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو طاقت کا استمعال کرنا پڑا ۔ سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا ۔ تاہم وہ جائے واردات سے فرار ہوگئے ، جس کے بعد آپریشن اختتام پزیر ہوا۔  پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
First published: Jun 21, 2020 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading