உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Panchayati Raj Diwas 2022:جموں کشمیر کے پللی گاوں سے آج ملک بھر کی پنچایتوں سے خطاب کریں گے پی ایم مودی۔ سخت حفاظتی انتظامات

    وزیر اعظم نریندر مودی کا کشمیر دورہ آج۔

    وزیر اعظم نریندر مودی کا کشمیر دورہ آج۔

    Panchayati Raj Diwas 2022: پنچایتوں کو آئینی حقوق فراہم کرنے والا بل 24 اپریل 1992 سے وجود میں آیا تھا، اس لیے اس تاریخ کو ہر سال یوم پنچایت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 2010 میں 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: Panchayati Raj Diwas 2022:وزیر اعظم نریندر مودی قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر آج اتوار کو جموں و کشمیر کے سانبا ضلع کے پللی گاؤں کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہاں سے، وزیر اعظم ملک بھر کی پنچایتوں کے سربراہوں کے ساتھ ورچوئل ڈائیلاگ کریں گے۔ پی ایم پللی پنچایت گھر کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں کے سرپنچوں اور پنچوں سے بات چیت کریں گے۔ پنچایتوں کے سربراہوں کے ساتھ ورچوئل ڈائیلاگ کے دوران، وزیر اعظم مودی گرام پنچایتوں کو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم کے دورہ کو دیکھتے ہوئے ریاست میں حفاظتی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

      پچھڑا گاوں پللی اب بنے گا پہلا کاربن نیوٹرل پنچایت
      بتادیں کہ 340 مکانات والا پللی کا شمار پسماندہ دیہاتوں میں ہوتا ہے، لیکن مجموعی طور پر 500 کے وی سولار پاور پلانٹ کے شروع ہونے سے یہ ملک کی پہلی کاربن نیوٹرل پنچایت بن جائے گی جہاں شمسی توانائی دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ یہ ایک ماڈل پنچایت بھی بنے گی جو جموں و کشمیر کے ساتھ دیگر پنچایتوں کو کاربن فری بننے کی ترغیب دے گی۔ یہ پلانٹ ریکارڈ 20 دنوں میں بنایا گیا ہے۔

      وہیں اس موقع پر کسانوں، سرپنچوں اور گرام پردھانوں کے لئے زراعت کی جدید تکنالوجی اور طریقوں کی ایک نمائش بھی لگائی گئی ہے تا کہ نئے طریقوں کو سیکھ کر وہ اپنی انکم اور زندگی کی سطح میں اضافہ کرسکیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      PM مودی کی جموں ریلی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں دہشت گرد، اس لئے کر رہے ہیں حملے: پولیس

      ریاست کو بھی ملیں گے سوغات
      اپنے دورہ کشمیر پر وزیر اعظم ریاست کو بہت سے تحائف بھی دیں گے۔ وہ پانچ ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ بانہال-قاضی گنڈ ٹنل کو ریاست کے لوگوں کے حوالے کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم متحدہ عرب امارات (UAE) کے ایک وفد سے بھی بات چیت کریں گے جو کشمیر میں سرمایہ کاری کے امکانات تلاش کرنے آیا ہے۔ بتادیں کہ متحدہ عرب امارات کا وفد سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے 21 سے 24 اپریل تک وادی کے چار روزہ دورے پر آیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کیا جموں وکشمیر سے AFSPA ہٹانے کا ذکر، جانئے کیا کچھ کہا

      یوم پنچایتی راج منانے کی وجہ
      بتادیں کہ پنچایتوں کو آئینی حقوق فراہم کرنے والا بل 24 اپریل 1992 سے وجود میں آیا تھا، اس لیے اس تاریخ کو ہر سال یوم پنچایت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہندوستان کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے 2010 میں 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: