உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر: پٹن پولیس نے بارہمولہ ضلع میں اغوا شدہ لڑکی کو 6 گھنٹوں میں کیا بازیاب، ملزم گرفتار

    جموں و کشمیر: پٹن پولیس نے بارہمولہ ضلع میں اغوا شدہ لڑکی کو 6 گھنٹوں میں کیا بازیاب، ملزم گرفتار

    جموں و کشمیر: پٹن پولیس نے بارہمولہ ضلع میں اغوا شدہ لڑکی کو 6 گھنٹوں میں کیا بازیاب، ملزم گرفتار

    Jammu and Kashmir : پٹن پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پلہالن پٹن علاقے میں ایک اغوا شدہ لڑکی کو چھ گھنٹوں میں بازیاب کرلیا اور جرم میں ملوث ملزم لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Baramula | Jammu | Srinagar
    • Share this:
    بارہمولہ : پٹن پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پلہالن پٹن علاقے میں ایک اغوا شدہ لڑکی کو چھ گھنٹوں میں بازیاب کرلیا اور جرم میں ملوث ملزم لڑکے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گھر کے ایک شخص نے پولیس اسٹیشن پٹن میں رپورٹ درج کرائی تھی اور بتایا تھا کہ اس کی بیٹی کو محمد افضل چوپان عرف بلال ساکن بوچھو پلہالن پٹن نے اغوا کرلیا ۔ اس اطلاع پر تھانہ پٹن میں مقدمہ درج کیا گیا، بعد ازاں ایس ڈی پی او پٹن محمد نواز کھانڈے نے ڈی او پلہالن سب انسپکٹر ڈار اعراف کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دے کر تفتیش شروع کر دی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر کی خواتین ملک کی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہورہی ہیں تیار


    پٹن پولیس نے کافی کوششوں کے بعد لڑکی کو حاجن بانڈی پورہ سے بازیاب کیا اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ تمام قانونی کارروائی پورے کرنے کے بعد لڑکی کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ۔ اس دوران کیس بھی درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ پولیس کی اس بروقت کارروائی پر مقامی لوگوں نے پٹن پولیس کی ستائش کی ہے ۔ پٹن پولیس کی ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ جرائم کو روکا جائے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: جموں و کشمیر: اسٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے کشمیر کے متعدد علاقوں میں مارا چھاپہ، جانئے کیوں


    محمد لطیف نامی ایک سماجی کارکن نے نیوز18 کو بتایا: "یہاں دن بہ دن انسانیت ختم ہورہی ہے اور جرائم بڑرہے ہیں ۔ ایک دوسرے پر کوئی بھروسہ نہیں رہا ۔ حالات کافی خراب دکھائی دے رہے ہیں"۔ ایک اور مقامی رفیق احمد نیوز18 جموں وکشمیر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا : "کشمیر میں ہرگزشتہ روز کسی نہ کسی طرح کے جرائم سامنے آتے ہیں۔ ان جرائم کو روکنے کے لئے ہر ایک کو سنجیدگی سے کام کرنا چاہے۔ اگر کسی کوبھی کوئی جرم نظر آئے تو جلد پولیس کو مطلع کرنا چاہئے"۔

    انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں پولیس جرائم کے خاتمے کے لئے پیش پیش نظرآتے ہیں ۔ لوگوں کو بھی پولیس کا تعاون کرنا چاہئے اور تمام جرائم کے خاتمے میں ساتھ دینا چاہئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: