உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کا بی جے پی کو چلینج، کہا۔ بی جے پی میں دم ہے تو لال قلعہ اور تاج محل کو مندر میں تبدیل کرے

    جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کا بی جے پی کو چلینج

    جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کا بی جے پی کو چلینج

    جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بی جے پی کو مغلوں کے تعمیر کردہ محبت کی نشانی تاج محل اور لال قلعہ کو مندر میں تبدیل کرنے کا بڑا چلینج دیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر بی جے پی میں دم ہے تو تاج محل اور لال قلعہ کو مندر میں تبدیل کرکے دکھایئں، پھر دیکھا جائے گا کہ دنیا کے کتنے لوگ بھارت کی سیر کرنے آئیں گے۔

    • Share this:
    سری نگر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مغلوں کے تعمیر کردہ محبت کی نشانی تاج محل اور لال قلعہ کو مندر میں تبدیل کرنے کا بڑا چلینج دیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ اگر بی جے پی میں دم ہے تو تاج محل اور لال قلعہ کو مندر میں تبدیل کرکے دکھایئں، پھر دیکھا جائے گا کہ دنیا کے کتنے لوگ بھارت کی سیر کرنے آئیں گے۔

    اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں اپنے دورے کے دوران محبوبہ مفتی نے بی جے پی پر ملک کو مزہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ محبوبہ نے کہا کہ عام آدمی کو درپیش مسائل و مشکلات سے دھیان ہٹانے کےلیے بی جے پی ہندو مسلم کی سیاست کو تقویت دے رہی ہے اور یہ جماعت مسلمانوں کو تنگ کرنے ہر حربہ آزما رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں۔

    جموں وکشمیر: غیر بی جے پی سیاسی جماعتیں کیوں کر رہی ہیں حد بندی کمیشن کی سفارشات کی مخالفت: جانئے سیاسی ایکسپرٹ کی رائے

    جموں وکشمیر: شہریوں پر فائرنگ کرکے فرار ہوئے دہشت گرد، سیکورٹی اہلکاروں نے گھیرا علاقہ

    محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی ملک کی میراث اور مغلوں کے شاہکاروں کی حیت بدلنے کی کوشش کر رہی ہے اور اگر بی جے پی میں دم ہے تو لال قلعہ اور تاج محل جیسی تعمیرات کو مندروں میں تبدیل کر کے دکھائے، جس کا براہ راست اثر ملک کی منفرد شناخت پر مرتب ہوں گے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بجائے اس کے کہ نیرو مودی اور وجے مالیہ کا لوٹا ہوا روپئے واپس لایا جاتا۔ بی جے پی لوگوں کو گمراہ کر کے اصل مدعوں سے دھیان ہٹانے رہی ہے۔

    اتوار کو جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے مارٹنڈ کے قدیم سوریہ مندر میں کی گئی پوجا پر بھی محبوبہ مفتی نے سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کوئی مہنت یا سادھو نہیں ہیں جو کہیں بھی جا کر پوجا پاٹ کرے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک آینی قاید ہیں اور انہیں اپنی پوزیشن کا خیال رکھنا چاہئے۔
    Published by:Nisar Ahmad
    First published: