اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: حیدر پورہ انکاونٹر پر سوال اٹھانے کے بعد محبوبہ مفتی نظربند کردیا گیا

    Jammu Kashmir Latest News: جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) کو انتظامیہ نے آئندہ حکم تک کے لئے نظر بند کردیا ہے۔ محبوبہ مفتی کو سری نگر واقع رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر (Jammu and Kashmir) کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) کو انتظامیہ نے آئندہ حکم تک کے لئے نظر بند کردیا ہے۔ محبوبہ مفتی سری نگر واقع اپنی رہائش گاہ پر ہیں۔ نظربندی کی وجوہات سے متعلق انتظامیہ نے فی الحال کوئی ردعمل نہیں ظاہر کیا ہے۔

      محبوبہ مفتی نے حیدرپورہ انکاونٹر پر اٹھایا تھا سوال

      جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) نے حال ہی میں سری نگر کے حیدر پورہ انکاونٹر سے متعلق سوال اٹھائے ہیں۔ اس انکاونٹر کے بعد سے کشیدگی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ دراصل، 15 نومبر کو حیدرپورہ میں سیکورٹی اہلکاروں نے دو مبینہ دہشت گردوں کو  مار گرایا تھا۔ پولیس کے مطابق، اس دوران دو عام شہری الطاف بھٹ اور مدثر گل ہلاک ہوئے۔

      انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر رینج) وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ مدثر گل دہشت گردوں کا قریبی معاون تھا اور الطاف بھٹ کے مالکانہ حق والے احاطے میں کال سینٹر چل رہا تھا۔ یہی غیر قانونی کال سینٹر دہشت گردوں کا ٹھکانہ تھا۔ اسی معاملے کی محبوبہ مفتی نے عدالتی جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔

       انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر رینج) وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ مدثر گل دہشت گردوں کا قریبی معاون تھا اور الطاف بھٹ کے مالکانہ حق والے احاطے میں کال سینٹر چل رہا تھا۔

      انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر رینج) وجے کمار نے دعویٰ کیا کہ مدثر گل دہشت گردوں کا قریبی معاون تھا اور الطاف بھٹ کے مالکانہ حق والے احاطے میں کال سینٹر چل رہا تھا۔

      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں محبوبہ مفتی کے بھائی تصدق حسین مفتی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا۔ افسران نے کہا کہ تصدق حسین مفتی نے جمعرات کو یہاں معاملے کے جانچ افسران کے سامنے پیش ہونے اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے التزام کے تحت بیان درج کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کشمیر کے نوجوانوں میں ایسے زہرگھول رہا ہے پاکستان، ماہرین کی وارننگ- ایک نسل ختم ہوجائے گی

      انہوں نے کہا کہ جانچ کشمیر کے کچھ تاجروں سے ان کے کھاتوں میں مبینہ طور پر موصول کچھ رقم سے متعلق ہے۔ ای ڈی منی لانڈرنگ کے ایک دیگر معاملے میں محبوبہ مفتی سے بھی پوچھ گچھ کرچکی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: