ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، خود کو کیا کوارنٹائن

پی ڈی پی صدر اورسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کا پیر کے روزکورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کی تصدیق ان کی والدہ محبوبہ مفتی نے پیرکے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 12, 2021 05:35 PM IST
  • Share this:
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، خود کو کیا کوارنٹائن
جموں وکشمیر: محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کا کورونا ٹیسٹ مثبت

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی کا پیر کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کی تصدیق ان کی والدہ محبوبہ مفتی نے پیرکے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کی۔ ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’میں ان میڈیا رپورٹس کی تصدیق کرنا چاہتی ہوں کہ میری چھوٹی بیٹی التجا مفتی کا آج کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔


ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق، اس نے خود کو کوارنٹائن کرلیا ہے اور وہ تمام ضروری احتیاطوں پر عمل کر رہی ہے‘۔ خاندانی ذرائع کے مطابق التجا مفتی حال ہی میں دبئی سے گھر واپس لوٹ آئی تھیں اور واپسی پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ التجا مفتی نے گپکار روڈ پر واقع ’فیئر ویو‘ رہائش گاہ پرخودکو کوارنٹائن کرلیا ہے، جہاں وہ اپنی والدہ اور نانی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔


التجا مفتی اپنی والدہ محبوبہ مفتی کی نظر بندی کے دوران ان کا ٹویٹر ہینڈل چلا رہی تھیں۔
التجا مفتی اپنی والدہ محبوبہ مفتی کی نظر بندی کے دوران ان کا ٹویٹر ہینڈل چلا رہی تھیں۔


التجا مفتی اپنی والدہ محبوبہ مفتی کی نظر بندی کے دوران ان کا ٹویٹر ہینڈل چلا رہی تھیں۔ چند روز قبل نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ملک بھر کی طرح جموں وکشمیر میں بھی کورونا کیسز میں آئے روز اضافہ درج ہو رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 12, 2021 05:13 PM IST