جموں وکشمیر: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے آرگنائزنگ جنرل سکریٹری ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نہ صرف کشمیر بلکہ کشمیر سے باہر اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جبکہ ان کے بڑے بڑے دعوے بھی غلط ثابت ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ کشمیری پنڈت اس وقت احتجاج پر ہیں اور سرکار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے احتجاجی کشمیری پنڈت ملازمین طرح طرح کے مسائل و مشکلات سے دوچار ہوگئے ہیں۔
ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ راہل بٹ کا قتل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر نہیں ہیں اور ایسے میں کشمیری پنڈتوں کے مطالبات پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ڈاکٹر محبوب بیگ کا مزید کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیری قوم بلا امتیاز مذہب وملت دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھائے اور کھل کر اس کا مقابلہ کرے۔

ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ راہل بٹ کا قتل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات بہتر نہیں ہیں اور ایسے میں کشمیری پنڈتوں کے مطالبات پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو بھی پنڈتوں کی آواز سے آواز ملا کر بے گناہ قتل اور دہشت گردی کے خلاف کھل کر سامنے آنا ہوگا۔ ڈاکٹر محبوب بیگ نے کہا کہ پی ڈی پی نے ہمیشہ کشمیری پنڈتوں کی بات کی ہے۔ جبکہ کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری اور وادی واپسی کے لئے پی ڈی پی ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ تاہم موجودہ دور میں اب کشمیری پنڈتوں کو عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ ایسے میں اب وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی آواز سننی ہوگی تاکہ یہ لوگ امن و امان کی زندگی بسرکرسکے جبکہ ان کے جائز مطالبات پر غور کرنےکی بھی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی ہدایت پر ڈاکٹر محبوب بیگ نے مٹن اننت ناگ میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی اور انہیں پی ڈی پی کی جانب سے ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔