J&K News: اب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کی پاکستانی عدلیہ کی تعریف، کہی یہ بڑی بات
J&K News: اب پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کی پاکستانی عدلیہ کی تعریف، کہی یہ بڑی بات
Jammu and Kashmir : پی ڈی پی صدر محبوبہ مفی نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کو لیباریٹری مت بناو۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بندوق کا راستہ ترک کریں اور امن کے ذریعہ اپنے مسائل کو اجاگر کریں ۔
کولگام: جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پاکستانی عدلیہ کے رول کی تعریف کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہاں فسادات میں مارے جانے والے بے گناہوں کو جلد انصاف فراہم کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کے شہر میں سری لنکا کے شہری کی لنچنگ کے بعد ہوئی موت میں قصوروار قرار دئے گئے ملزمین کو دی گئی سزا سے متعلق اپنے تاثرات بیان کئے۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ ملک میں نفرت کی سیاست کے ذریعہ ہندوملسم طبقوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ مرکزی سرکار مہنگائی بے روزگاری اور دیگر اہم مسائل کو دبانے کے لیے ایسے حربے استمعال کر رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں امن قائم کرنے کا ڈھونڈورا پیٹا جا رہا ہے اور دوسری طرف ٹارگیٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیری پنڈتوں کو یہاں کوئی پُرامن ماحول کی فضاء میں رہنے کے لیے تیار کرے گا تو وہ یہاں کا نوجوان اور یہاں کے مسلمان ہیں ۔
یاسین ملک کے کیس کے حوالے سے محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے اور اس کو لے کر اب تک کئی لوگ پھانسی چڑھ گئے، جبکہ مسئلہ کا حل جوں کا توں ہے ۔ چولگام کولگام میں آج پارٹی کا ایک روزہ ورکرس کنونشن منعقد ہوا، جس میں سینئر لیڈر ڈاکٹر محبوب بیگ ، سرتاج مدنی ، سہیل بخاری ، محمد امین ڈار سمیت کئی لیڈران اور ورکروں نے شرکت کی۔
اس موقعہ پی ڈی پی صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر کو لیباریٹری مت بناو۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بندوق کا راستہ ترک کریں اور امن کے ذریعہ اپنے مسائل کو اجاگر کریں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔