உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں و کشمیر : پی ڈی پی کا سرینگر میں احتجاجی مارچ، مرکزی حکومت پر لگایا یہ بڑا الزام

    جموں و کشمیر : پی ڈی پی کا سرینگر میں احتجاجی مارچ، مرکزی حکومت پر لگایا یہ بڑا الزام

    جموں و کشمیر : پی ڈی پی کا سرینگر میں احتجاجی مارچ، مرکزی حکومت پر لگایا یہ بڑا الزام

    Jammu and Kashmir : سیب سے لدے ٹرکوں کی نقل و حمل کو لے کر سیاسی بیان بازی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے بیان کے بعد اب پارٹی ورکروں آج لال چوک کی طرف احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Jammu and Kashmir | Srinagar | Jammu
    • Share this:
    سرینگر : سیب سے لدے ٹرکوں کی نقل و حمل کو لے کر سیاسی بیان بازی تیز ہوتی جا رہی ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے بیان کے بعد اب پارٹی ورکروں آج لال چوک کی طرف احتجاجی مارچ کرنے کی کوشش ۔ پارٹی کے چیف ترجمان سہیل بخاری کی قیادت میں پارٹی کے کئی ورکروں نے پارٹی صدر دفتر سرینگر سے احتجاجی مارچ نکالا ۔ مظاہرین اکنامک ٹیررزم  مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے لال چوک کی طرف مارچ کرنے لگے، لیکن پولیس نے انہیں پہلے ہی روک دیا اور واپس بھیج دیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ایل اے ایچ ڈی سی ضمنی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر جی اے میر کا بڑا بیان، کہی یہ بات


    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سہیل بخاری نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کشمیر کے ہارٹیکلچر شعبے کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔ سہیل بخاری کا کہنا ہے کہ پھل سے لدی گاڑیوں کو بلا وجہ روکا جارہا ہے، جس کی وجہ سے پھل تباہ ہورہے ہیں اور کسانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ کشمیر کی فروٹ منڈیوں سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ جموں ۔سرینگر قومی شاہراہ پر پھل سے لدی گاڑیوں کو صحیح طریقے سے چلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کشمیر میں تبدیلی کی ہوا، پہلی مرتبہ پلوامہ اور شوپیاں میں کھلے سنیما ہال، LG نے کیا افتتاح


    یہ معاملہ میڈیا کی طرف سے جب لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے سامنے رکھا گیا تو کل انہوں نے کہا کہ پھل سے لدی گاڑیوں کو ترجیحی بنیادوں پر آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ لیفٹننٹ گورنر کے اس بیان پر پی ڈی پی لیڈروں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صرف بیانات تک ہی محدود ہیں اور زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔

    پی ڈی پی نے سیب کیلئے مارکیٹ انٹرونشن اسکیم کو لاگو کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: