ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

اننت ناگ : تیندوؤں کے جھنڈ کی گشت سے ہائی گراؤنڈ میں خوف و دہشت کا ماحول:دیکھیں ویڈیو

محکمہ وائلڈ لائف اہلکاروں کو مطلع کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ تیندوؤں کی اسطرح سے انسانی رہاشی والے علاقوں کی جانب پیش قدمی پر قابو پایا جائے تاکہ انکے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

  • Share this:
اننت ناگ : تیندوؤں کے جھنڈ کی  گشت  سے ہائی گراؤنڈ میں خوف و دہشت کا ماحول:دیکھیں ویڈیو
اننت ناگ : تیندوؤں کے جھنڈ کی گشت سے ہائی گراؤنڈ میں خوف و دہشت کا ماحول

اننت ناگ کے ہائی گراؤنڈ میں گزشتہ کئی روز سے شام کے اوقات میں تیندوؤں کا ایک جھنڈ گشت کرتا نظر آ رہا ہے۔ جسکی وجہ سے علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول طاری ہوا ہے ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ تیندوؤں نے اب تک کسی بھی انسان پر حملہ نہیں کیا اور نا ہی انسانی بستیوں میں اپنا مسکن بنایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تیندوے شام کے اوقات میں علاقے کا گشت کر کے واپس جنگل کی اور لوٹ جاتے ہیں۔ تاہم تیندوؤں کے اسطرح سے انسانی بستیوں کی طرف رخ کرنے سے یقینی طور پر لوگ دہشت کے شکار ہوئے ہیں۔


لوگوں نے اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف اہلکاروں کو مطلع کیا اور مطالبہ کیا ہے کہ تیندوؤں کی اسطرح سے انسانی رہاشی والے علاقوں کی جانب پیش قدمی پر قابو پایا جائے تاکہ انکے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ادھر اننت ناگ کولگام کے وائلڈ لائف وارڈن عبدالرؤف نے کہا کہ تیندوؤں کو پکڑنے کےلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور لوگوں کو تب تک احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ انہوں نے لوگوں خاص کر بچوں کو شام کےاوقات میں ہائی گراؤنڈ علاقے کا رخ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔



دریں اثنا کئی لوگوں نے شام کے اوقات میں تیندوؤں کی گشت کے دوران تصویریں اور ویڈیو بھی بنائیں ہیں۔ اسے قبل بھی کولگام میں لوگوں نے اپنے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ایک تیندوے کو ہلاک کیا تھا۔ جسکے بعد محکمہ وائلڈ لائف کی کارکردگی پر کئ سوالات کھڑے ہوئے تھے۔ اسطرح کے واقعات کو روکنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔
First published: Apr 16, 2020 10:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading