ضلع گاندربل میں پانی کی ایک اہم نہرمیں نقصان پہنچنے سے سرینگراور گاندربل اضلاع میں بڑی تعداد میں لوگ پینے کے پانی سے محروم ہوگئے ہیں۔۔ پانی کی قلت کی وجہ سے لوگوں کوہورہی مشکلات کئی ماہ تک جاری رہ سکتی ہیں ملہ شاہی باغ نہر کو نقصان پہنچننے سے ایک کثیر آبادی کو پانی کے حوالے سے مشکلات درپیش ہیں۔
محکمہ پی ایچ ای ، پائپ لائنوں کے ذریعہ اسی نہر کا پانی ضلع سرینگر اور گاندربل کے کئی علاقوں کو سپلائی کرتا ہے۔اس نہر کی دیکھ بال محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول کے ذمہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ برفباری سے نہر کو کافی نقصان پہنچا ہے۔اگرچہ متعلقہ محکمہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں متبادل انتظام کرکے لوگوں کو پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔
تاہم وہ یہ بھی اعتراف کررہے ہیں کہ یہ سپلائی کافی نہیں ہے۔ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول نے نہر کی مرمت کا کام پہلے ہی شروع کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نہر کے باسٹھ میٹر حصہ کو نقصان ہوا ہے۔ اس کام کو مکمل کرنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں ۔محکمہ فلڈ کنٹرول اور محکمہ پی ایچ ای ، نے عملے اور مشینری کو نہر کو بحال کرنے کے کام پر لگا دیا ہے۔ نہر میں پانی کے تیز بہاؤ، مٹی کھسکنے اور خراب موسم کی وجہ سے کام میں دشواریاں بھی پیش آرہی ہیں۔۔ کنال کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکام اس کام کو مکمل کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں امید کی جاسکتی ہے کہ تجدید و مرمت کے کام کو جلد مکمل کرکے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو راحت پہنچائی جائے گی
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔