ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

پلوامہ میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین پر پیپلز الائنس نے جیت حاصل کی

ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) پلوامہ کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سید باری اندرابی کو منتخب کیا گیا ہے۔ آج ڈی سی آفس پلوامہ میں منعقد ہوئے کونسل کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات میں سید باری اندرابی کو کونسل کا چیئرمین جبکہ این سی کے مختار احمد کو نائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔

  • Share this:
پلوامہ میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین پر پیپلز الائنس نے جیت حاصل کی
پلوامہ میں ڈی ڈی سی چیئرمین اور نائب چیئرمین پر پیپلز الائنس نے جیت حاصل کی

پلوامہ: ڈسٹرکٹ ڈیولوپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) پلوامہ کے لئے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سید باری اندرابی کو منتخب کیا گیا ہے۔ آج ڈی سی آفس پلوامہ میں منعقد ہوئے کونسل کے چیئرمین اور نائب چیئرمین کے انتخابات میں سید باری اندرابی کو کونسل کا چیئرمین جبکہ این سی کے مختار احمد کو نائب چیئرمین منتخب کیا گیا۔ پلوامہ کے 14 ڈی ڈی سی کونسلروں میں سے 13 نے ووٹنگ میں آج حصہ لیا۔ جبکہ پی ڈی پی کے وحیدالرحمان پرہ کئی روز سے سی آئی کی تحویل میں ہیں۔


وحیدالرحمان پرہ نے اگرچہ پلوامہ فرسٹ سے جیت حاصل کی ہے، لیکن پہلے این آئی اے اور اب سی آئی کی تحویل میں ہونے کے سبب ابھی تک پی ڈی پی ڈی ڈی سی وحید الرحمان پرہ کو ڈی ڈی سی کا حلف نہیں دلایا گیا ہے۔ جس کے سبب آج تک چیئرمین اور نائب چیئرمین انتخاب میں 13 ممبراں نے ہی ووٹنگ میں حصہ لیا۔ چیرمین کے لیے پی ڈی پی کے سید باری اندرابی کا آزاد اُمیدوار جاوید احمد بٹ سے مقابلہ تھا۔ اندرابی کو 13 میں سے 9 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ جاوید کو چار ووٹ ملے۔


پی ڈی پی ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی کی چھ سیٹیوں پر جیت حاصل ہویی تھی ۔ دو پر این سی نے جبکہ آزاد کو پانچ اور بی جے پی کو ایک سیٹ ملی تھی۔ سید باری اندرابی نے اس موقع پر نیوز  18 اُردو کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کا قیام عمل میں لانے سے دیہی علاقوں کی ترقیاتی کاموں میں کافی تیزی ہوگی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے باقی اضلاع کے مقابلے میں ضلع پلوامہ میں ڈی ڈی سی اور چیئرمین کے انتخابات میں کافی شفافیت لائی گئی، جس کے لئے ضلع انتظامیہ پلوامہ کا شُکریہ ادا کرنا لازمی ہے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 10, 2021 09:44 PM IST