உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    J&K News: وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگز کے خلاف آواز بلند کریں عوام : ایل جی منوج سنہا

    J&K News: وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگز کے خلاف آواز بلند کریں عوام : ایل جی منوج سنہا

    J&K News: وادی کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگز کے خلاف آواز بلند کریں عوام : ایل جی منوج سنہا

    Jammu and Kashmir : جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے نہتے اور معصوم لوگوں کو قتل کئے جانے کے واقعات کے خلاف عوام کو آواز بلند کرنی چاہئے۔ ایک خاتون ٹیچر جو یہاں کی نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کا فرض انجام دے رہی تھیں، انہیں قتل کر دیا گیا۔ اگر سماج ایسے واقعات کی مذمت نہیں کرتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ انسانیت کے تقاضون کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ۔

    • Share this:
    جموں و کشمیر : جموں و کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ دہشت گردوں کی جانب سے معصوم لوگوں کو قتل کرنے کے خلاف آواز بلند کریں۔ جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردوں کی جانب سے نہتے اور معصوم لوگوں کو قتل کئے جانے کے واقعات کے خلاف عوام کو آواز بلند کرنی چاہئے۔ ایک خاتون ٹیچر جو یہاں کی نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کا فرض انجام دے رہی تھیں، انہیں قتل کر دیا گیا۔ اگر سماج ایسے واقعات کی مذمت نہیں کرتا ہے تو  اس کا مطلب ہے کہ انسانیت کے تقاضون کو پورا نہیں کیا جارہا ہے ۔

    منوج سنہا نے کہا کہ دہشت گردوں کی یہ کوشش ہے کہ وہ عام لوگوں کو نشانہ بنا کر حفاظتی عملے کو کوئی ایسی عوام دُشمن حرکت انجام دینے کے لئے اُکسائیں تاکہ احتجاج کرنے کا جواز پیدا کیا جائے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملہ اپنے فرائض تن دہی سے انجام دے رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ ترقی کو یقینی بنانے کے لئے امن قائم ہونا لازمی ہے ۔   امن قائم ہوئے بغیر ترقی کا عمل آگے بڑھانا ناممکن ہے ۔ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ عوام کو دہشت گردی کے چُنگل سے آزاد کرایا جائے۔ دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر پٹن بارہمولہ میں 2ملیٹنٹنوں کو کیا گرفتار، اسلحہ وگولہ بارودضبط


    اس موقع پر ایل جی نے اکلاویہ ماڈل ریسیڈینشیل اسکول کا افتتاح کرنے کے دوران کہا کہ سرکار درج فہرست قبائل کی بہبودی کے لئے ضلع میں  لگ بھگ چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف پروجیکٹ عملا رہی ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کے لئے روزگار کمانے کے یونٹ قائم کرنے، ٹرائبل ماڈل ویلیج کا قیام عمل میں لانے جیسے دیگر اقدامات سے اس سماج کے لوگوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ قبائلی نوجوان ہنر حاصل کرکے مربوط ترقیاتی عمل کے حصے دار بنیں ۔ ان نوجوانوں کے لئے مستقبل میں نئی اسکیمیں متعارف کرانے کا عمل جاری ہے تاکہ قبائیلی سماج کی مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی فرد نظر انداز نہ ہو۔

     

    یہ بھی پڑھئے : کشمیر کا دستکار بُن رہاہے قومی پرچم، محبت اور بھائی چارے کا دے رہا ہے پیغام


    جموں و کشمیر میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا ذکر کرتے ہوئے ایل جی نے کہا کہ گزشتہ اکیس ماہ کے دوران انتظامیہ نے مختلف ترقیاتی پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔ گزشتہ اکیس ماہ کے دوران  انتظامیہ کی طرف سے ایسے پروجیکٹ شروع کئے گئے ہیں، جن کے باعث غریبی، ناخواندگی اور بے روز گاری کو دور کیا جاسکے گا تاکہ سماج کے کمزور طبقوں سے وابستہ لوگ بھی قومی ترقی میں اپنا رول نبھا سکیں ۔

    ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں روزگار کے وسائل پیدا کرنے کے لئے سرکار نے حال ہی میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ کئی مفاہمت ناموں پر دستخط کئیے ہیں اور ایسی امید کی جارہی ہے کہ مستقبل قریب میں جموں و کشمیر کے پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کو یوٹی میں ہی روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: