اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جموں وکشمیر: گپکر ڈکلریشن کے لیڈروں نے کیا ڈی ڈی سی الیکشن لڑنے کا اعلان

    جموں وکشمیر: گپکر ڈکلریشن کے لیڈروں نے کیا ڈی ڈی سی الیکشن لڑنے کا اعلان

    جموں وکشمیر: گپکر ڈکلریشن کے لیڈروں نے کیا ڈی ڈی سی الیکشن لڑنے کا اعلان

    پیپلز فار گپکر ڈکلریشن کے لیڈر سجاد لون (Sajjad Lone) نے کہا کہ ہم نے ریاست کے سول سوسائٹی کےلوگوں، ایس سی - ایس ٹی اور گرجر - بکروال طبقے کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سبھی لوگ 5 اگست کے فیصلے سے مایوس ہیں، لہٰذا ہم نے آئندہ ڈی سی سی الیکشن میں متحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اعلان کے وقت سجاد لون کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ(Farooq Abdulla)، پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) کے ساتھ دیگر لوگ بھی موجود رہے۔

    • Share this:
      سری نگر: جموں وکشمیر میں مین اسٹریم کی سیاسی جماعتوں کے گروپ پیپلز فار گپکر ڈکلریشن (Peoples Alliance for Gupkar Declaration) نے آئندہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل الیکشن (District Developement Council Election) میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز فار گپکر ڈکلریشن کے لیڈر سجاد لون (Sajjad Lone) نے کہا کہ ہم نے ریاست کے سول سوسائٹی کےلوگوں، ایس سی - ایس ٹی اور گرجر - بکروال طبقے کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ سبھی لوگ 5 اگست کے فیصلے سے مایوس ہیں، لہٰذا ہم نے آئندہ ڈی سی سی الیکشن میں متحدہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اعلان کے وقت سجاد لون کے ساتھ نیشنل کانفرنس کے لیڈر فاروق عبداللہ(Farooq Abdulla)، پی ڈی پی لیڈر محبوبہ مفتی (Mehbooba Mufti) کے ساتھ دیگر لوگ بھی موجود رہے۔

      جمعرات کو جموں وکشمیر ریاستی الیکن کمشنر کے کے شرما نے 20 اضلاع میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے لئے الیکشن اور پنچایتوں کےضمنی انتخابات کے لئے پہلی نوٹیفکیشن جاری کی۔ ڈی ڈی سی الیکشن 28 نومبر سے 22 دسمبر تک 8 مرحلوں میں ہوں گے۔ یہ الیکشن گزشتہ سال 5 اگست کوآرٹیکل 370 کے التزام کے منسوخ ہونے کے بعد پہلی بڑی سیاسی سرگرمی ہے۔

      ریاستی انتظامیہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ڈی سی الیکشن کے لئے پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ آئندہ جمعرات ہے۔ ایک دن بعد پرچہ نامزدگی کی جانچ کی جائے گی اور 16 نومبر تک امیدواری واپس لی جا سکے گی۔ 28 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ ہوگی اور پنچایت ضمنی انتخابات کی ووٹنگ بھی اسی دن ہوگی۔ ڈی ڈی سی الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی 22 دسمبر کو ہوگی۔

      الیکشن کمشنر کے کے شرما نے کہا کہ انتخابی حلقوں کے لئے حد بندی کیا گیا تھا اور ہر اضلاع میں 14 ڈی ڈی سی انتخابی حلقوں کے ساتھ مرکز کے زیر انتظام پورے صوبہ میں 280 ڈی ڈی سی کی پہچان بن گئی ہے۔ ڈی ڈی سی کی مدت پانچ سال کے لئے ہوگی۔ مغربی پاکستان کے پناہ گزینوں (ڈبلیو پی آر) کو بھی ان انتخابات میں ووٹنگ کا استعمال کرنے کے حقوق حاصل ہوں گے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے 12,153 سرپنچوں اور پنچوں کا الیکشن کرانے کے لئے پنچایتوں کے 8 مرحلے کے ضمنی انتخابات کرانے کے لئے بھی پہلی نوٹیفکیشن جاری کی۔ انتخابات کشمیر وادی کے 10 اضلاع میں پھیلے 24 بلاک اور جموں ڈویژن کے 6 اضلاع کے 53 بلاکوں کے لئے ہوں گے۔ ساتھ ہی 28 نومبر سے شہری بلدیاتی ادارے کے لئے 8 مرحلے میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: