உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جموں کشمیر کے پلوامہ میں پلاسٹک فیکٹری لگی آگ، فوج کی ایک ٹکڑی نے راحت بچاؤ کا کیا کام

    اس دوران فوج کے ایک نزدیکی کیمپ سے ایک ٹکڑی فوری طور پر بچاؤ کاروائی میں مصروف ہو گئی ۔ فوجی اہلکاروں نے بچاؤ کاروائی کے دوران پہلے فیکٹری میں پھسے مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کا کام شروع کیا ۔

    اس دوران فوج کے ایک نزدیکی کیمپ سے ایک ٹکڑی فوری طور پر بچاؤ کاروائی میں مصروف ہو گئی ۔ فوجی اہلکاروں نے بچاؤ کاروائی کے دوران پہلے فیکٹری میں پھسے مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کا کام شروع کیا ۔

    اس دوران فوج کے ایک نزدیکی کیمپ سے ایک ٹکڑی فوری طور پر بچاؤ کاروائی میں مصروف ہو گئی ۔ فوجی اہلکاروں نے بچاؤ کاروائی کے دوران پہلے فیکٹری میں پھسے مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کا کام شروع کیا ۔

    • Share this:
    جموں کشمیر کے ضلع پلوامہ میں قائم وادی کشمیر کے سب سے بڑے نڈسٹریل اسٹیٹ میں آگ کی واردات کے دوران فوج کی بچاؤ کاروائی سے انسانی جانوں یچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع پلوامہ کے لاسی پورہ کے سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ میں 29 اور 30 نومبر کی درمیانی شب کے دوران ایک پلاسٹک فیکٹری میں بھیانک آگ لگی جس کی زد میں پوری فیکٹری آگئ ۔ اس دوران فوج کے ایک نزدیکی کیمپ سے ایک ٹکڑی فوری طور پر بچاؤ کاروائی میں مصروف ہو گئی ۔ فوجی اہلکاروں نے بچاؤ کاروائی کے دوران پہلے فیکٹری میں پھسے مزدوروں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کا کام شروع کیا ۔ اور پلاسٹک فیکٹری میں کام کرنے والے مزدور جوکہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں قائم اپنے رہائشی کواٹروں میں گہری نیند میں تھے ۔ فوج کی بچاؤ پارٹی نے مزدوروں کو نیند سے جگا کر اُنہیں فیکٹری سے محفوظ طریقے سے نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔ Riyaan نامی پلاسٹک فیکٹری میں لگی آگ سے فیکٹری میں موجود تیارشُدہ مال اور میشینری پوری طرح خاکستر ہوگئ ۔

    تاہم آگ کے دوران سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ میں موجود فائر سروس عملے کی جانب سے آگ بُجھانے میں آرمی کیمپ کے جوانوں اور پولیس تھانہ لیتر کے ایس ایچ او حفیظ چودھری سمیت پولیس اہلکاروں کی مدد سے قابو پایا گیا ۔ اس آگ کی واردات میں پلاسٹک انڈسٹری کو کافی نُقصان ہوا ہے ۔ سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ یونٹ ہولڈروں کی ایسوسیشن کے صدر مظفر احمد نے نیوز18 اُردو کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ آگ بُجانے میں فوج اور پولیس نے فائر سروس عملے کی مدد کی ہے جس سے اسٹیٹ میں بڈا حادثہ ٹل گیا ۔ جبکہ فوجی پارٹی کی بھروقت کاروائی سے پلاسٹک فیکٹری میں موجود مزدوروں کی جان بچائی گئ ہے ۔

    ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹری میر سرور نے فوج کی اس بچاؤ کاروائی پر فوجی یونٹ کا شُکریہ ادا کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یونٹ کو دوبارہ چالو کرنے کے لیے امدادی کاروائی جلد عمل میں لائی جائے ۔ اس حادثے پر سڈکو انڈسٹریل اسٹیٹ کے جنرل منیجر رفیق احمد نے کہا کہ اُنہوں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جہاں شروع کردی ہے ۔ وہیں آگ متاثر یونٹ مالکان کے کیس کو متحلقہ محکموں کو روانہ کردیا گیا ہے ۔ پلوامہ میں اس ماہ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حادثہ پیش آیا ہے ۔ جس میں فوج کی پہل سے انسانی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہے ۔ اس قبل فوج کی گشتی پارٹی نے ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں رات کے دوران دومنزلہ رہایشی مکان میں لگی آگ کو بُجایا اور مکینوں کو بحفاظت بچانے کی بروقت بچاو کاروائی عمل میں لائی گئی۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: