ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین کارکنوں نے کچھ اس طرح سے وزیراعظم مودی کا منایا یوم پیدائش

اس موقع پر خواتین نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی لمبی عمر کیلئے اس ہفتے کو سیوا سپتاہ کے طور پر منایئں گی اور لوگوں و ضرورت مندوں کیلئے فلاحی کام انجام دیں گی ۔

  • Share this:
کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین کارکنوں نے کچھ اس طرح سے وزیراعظم مودی کا منایا یوم پیدائش
کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خواتین کارکنوں نے کچھ اس طرح سے وزیراعظم مودی کا منایا یوم پیدائش

اننت ناگ : وزیراعظم نریندر مودی کے 70 ویں یوم پیدائش کے موقع پر پورے ملک میں جہاں مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ کشمیری خواتین نے گانے گا کر اور کشمیری طرز پر استقبالیہ کا اہتمام کر کے وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش منایا ۔ تاہم اس تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مہیلا مورچہ کی جموں و کشمیر کی نائب صدر رومیسا رفیق نے اس موقع پر کئ مستحقین کی مدد کرکے وزیراعظم مودی کی لمبی عمر اور ملک کی ترقی کی خواہش کی ۔


رومیسا نے کئی سن رسیدہ افراد میں واکنگ اسٹکس ، عینک اور سیفٹی کٹ بھی تقسیم کئے ۔ جبکہ مستحقین میں 300 فوڈ پیکٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا گیا اور خواتین نے کشمیری گانے گا کر روایتی طریقوں سے وزیراعظم مودی کی تعریفیں کیں اور وزیر اعظم مودی کو موجودہ صدی کا  ایک دوراندیش و عوام دوست شخصیت قرار دیا ۔


رومیسا نے کئی سن رسیدہ افراد میں واکنگ اسٹکس ، عینک اور سیفٹی کٹ بھی تقسیم کئے ۔
رومیسا نے کئی سن رسیدہ افراد میں واکنگ اسٹکس ، عینک اور سیفٹی کٹ بھی تقسیم کئے ۔


اس موقع پر ڈال بنگلو کھنہ بل میں شمع روشن کر کے چراغاں بھی کیا گیا اور غباروں کو ہوا میں اڑا کر فضاؤں کو رنگین بنا دیا گیا ۔ رومیسا نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے نئے کشمیر کے خواب کو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر کیا ہے ۔ رومیسا نے کہا کہ کشمیری خواتین کو با اختیار بنانے اور انہیں ان کا جائز حق دلانے کیلئے وزیراعظم مودی نے کافی جدوجہد کی ۔ یہی وجہ ہے ان کے یوم پیدائش کے موقع پر کشمیری خواتین نے یہ تقریب منعقد کرکے ان کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خواتین نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی لمبی عمر کیلئے اس ہفتے کو سیوا سپتاہ کے طور پر منایئں گی اور لوگوں و ضرورت مندوں کیلئے  فلاحی کام انجام دیں گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 17, 2020 11:00 PM IST