ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

24 جون کو دہلی میں کشمیری لیڈروں کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ کرسکتے ہیں وزیر اعظم : ذرائع

جانکاری کے مطابق کشمیری پارٹیوں (Kashmiri Political Parties) کو اس میٹنگ کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ ایک پارٹی کے لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ میٹنگ شامل ہونا ہے یا نہیں ۔

  • Share this:
24 جون کو دہلی میں کشمیری لیڈروں کے ساتھ آل پارٹی میٹنگ کرسکتے ہیں وزیر اعظم : ذرائع
جانکاری کے مطابق کشمیری پارٹیوں (Kashmiri Political Parties) کو اس میٹنگ کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ ایک پارٹی کے لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ میٹنگ شامل ہونا ہے یا نہیں ۔

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی 24 جون کو کشمیری لیڈروں کے ساتھ دہلی میں آل پارٹی پارٹی کرسکتے ہیں ۔ اس کی جانکاری نیوز 18 کو ذرائع کے حوالے سے ملی ہے ۔ جانکاری کے مطابق کشمیری پارٹیوں کو اس میٹنگ کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔ ایک پارٹی کے لیڈر نے نیوز 18 کو بتایا ہے کہ اس پر جلد فیصلہ کیا جائے گا کہ میٹنگ شامل ہونا ہے یا نہیں ۔ بتادیں کہ جمعہ کو ہی وزیر داخلہ امت شاہ نے کشمیر میں ترقیاتی کاموں اور سیکورٹی بندوبست کو لے کر میٹنگ کی ہے ۔


میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر اور وزارت داخلہ کے اعلی افسران کو اہم ہدایات دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں موجود پناہ گزینوں کو سرکار کی اسکیموں کو تحت فائدہ پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی اسکیموں نے جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کی ہے ۔ وزیر داخلہ نے اعلی افسران کو ہدایت دی کہ عوام کی ہمہ جہت ترقی مودی سرکار کی ترجیح ہے ۔


ترقیاتی کاموں کے جائزہ کے دوران وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں 76 فیصد ویکسینیشن ہوچکا ہے اور چار اضلاع میں 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکا ہے ۔ جموں و کشمیر میں زراعت پر منبی صنعتوں کا بڑے پیمانے پر قیام ہو اور اس بنیاد پر لوگوں کو روزگار ملے ۔ روزگار سے وابستہ اسکیمیں عوام تک پہنچانے کیلئے وزیر داخلہ نے یہ ہدایت دی ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا بھی موجود تھے ۔


ایک دیگر میٹنگ

وزارت داخلہ میں آج دوسری اعلی سطحی میٹنگ جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال کو لے کر ہوئی ۔ جانکاری کے مطابق اس میں امرناتھ یاترا کی دوبارہ بحالی اور ریاست میں الیکشن کرانے کو لے کر گفتگو شامل ہے ۔ میٹنگ میں داخلہ سکریٹری اجے بھلا اور این ایس اے اجیت ڈوبھال بھی موجود تھے ۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر کے ڈی جی پی دلباغ سنگھ سمیت دیگر ایجنسیوں کے اعلی افسران موجود تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 18, 2021 11:59 PM IST