ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

نگروٹہ انکاؤنٹر: پی ایم مودی نے کی اعلی سطحی میٹنگ، 26/11 حملے کی برسی پر دہشت گرد بڑا حملہ کرنے کی رچ رہے تھے سازش

حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹنگ سے یہ بات نکل کر آئی ہے کہ دہشت گرد 26/11 دہشت گردانہ حملے کی برسی پر ملک کو ایک مرتبہ پھر دہلانے کی سازش رچ رہے تھے۔ غور طلب ہے کہ جمعرات کو جموں۔کشمیر کے نگروٹہ میں سکیورٹی فورسز نے انکاؤنٹر میں جیش محمد کے چار دہشت گردوں کو مار گرایا۔

  • Share this:
نگروٹہ انکاؤنٹر: پی ایم مودی نے کی اعلی سطحی میٹنگ، 26/11 حملے کی برسی پر دہشت گرد بڑا حملہ کرنے کی رچ رہے تھے سازش
حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹنگ سے یہ بات نکل کر آئی ہے کہ دہشت گرد 26/11 دہشت گردانہ حملے کی برسی پر ملک کو ایک مرتبہ پھر دہلانے کی سازش رچ رہے تھے۔

جموں۔کشمیر کے نگروٹہ میں ہوئے دہشت گردانہ انکاؤنٹر (Nagrota encounter) کے بعد حکوت الرٹ ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (PM Narendra Modi ) نے وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، سیکرٹری خارجہ سمیت انٹلیجنس کے اعلی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ نگروٹہ انکاؤنٹر پر جائزہ میٹنگ کی۔ حکومت کے ذرائع نے اس کی اطلاع دی ہے۔


حکومت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ میٹنگ سے یہ بات نکل کر آئی ہے کہ دہشت گرد 26/11 دہشت گردانہ حملے کی برسی پر ملک کو ایک مرتبہ پھر دہلانے کی سازش رچ رہے تھے۔ غور طلب ہے کہ جمعرات کو جموں۔کشمیر کے نگروٹہ میں سکیورٹی فورسز نے انکاؤنٹر میں جیش محمد کے چار دہشت گردوں کو مار گرایا۔




اس واقعے کے جانکاری دیتے ہوئے آئی جی مکیش سنگھ نے کہا کہ جموں۔کشمیر کے نگروٹہ میں دہشت گردوں کے پاس سے 11 اے ۔کے۔-47 رائفلز، تین پستول، 29  گرینیڈ، موبائل فون، کمپاس، گولہ بارود اور دیگر کئی سامان برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فی الحال مارے گئے دہشت گردوں کی پہچان نہیں ہوئی ہے۔

پاکستانی ہونے سے انکار نہیں
آئی جی سنگھ نے بتایا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے جب سے ڈی ڈی سی انتخابات کا عمل شروع ہوا ہے تب سے ہمارے پاس انٹیلیجینس ان پٹ آرہے تھے۔ اس سے ہمیں جانکاری ملی تھی کہ انتخابات کے مد نظر سرحد سے دراندازی کا اندیشہ ہے۔ ساتھ ہی کسی خاص ٹارگیٹ کیلئے ہتھیاروں کی بھی تسکری کی جا سکتی ہے جو دہشت گرد مارے گئے ہیں ہو سکتا ہے وہ پاکستان کے ہوں۔

 
Published by: sana Naeem
First published: Nov 20, 2020 03:31 PM IST