உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے جموں

    وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے جموں

    وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر پہنچیں گے جموں

    وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیر کے ایک روزہ دورے پر جموں پہنچیں گے۔ پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس دورے کے دوران وزیراعظم کی دیگر کیا مصروفیات رہیں گی۔

    • Share this:
    جموں وکشمیر: وزیراعظم نریندر مودی 24 اپریل کو جموں وکشمیرکے ایک روزہ دورے پر آرہے ہیں۔ وزیراعظم سانبہ ضلع کے پالی پنچایت حلقے میں پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور عام لوگوں کے مشترکہ جلسے سے خطاب کریں گے۔ قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر وزیراعظم ملک کے دیگر حصوں میں پنچایتی راج اداروں کے لاکھوں ممبران سے بھی مخاطب ہونگے۔ وزیر اعظم کے اس دورے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں ان تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ اور جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج پالی سانبہ کا دورہ کیا۔

    اس موقع پرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے سے جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا،" پنچایتی راج کے قومی دن کے موقع پر وزیراعظم کا جموں وکشمیر کایہ دورہ یوٹی میں ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ہوگی اور اس موقع پر مجوزہ 38082 کروڑ روپے کے صنعتی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا جائے گا۔جس دوران ملک اور بیرون ممالک کے نامور صنعت کار و سرمایہ کار موجود رہیں گے۔"

    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے سے جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
    لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے سے جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔


    انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں کی تکمیل سے مختلف شعبوں میں براہِ راست اور بالواسطہ طور جموں وکشمیر کے چار لاکھ افراد کو روزگار میسر ہوگا۔ اگلے چار برسوں کے دوران جموں وکشمیر میں بجلی کی پیداوار کو دوگنا کرنے کے سرکاری ہدف کو پورا کرنے کے سلسلے میں وزیر اعظم نریندر مودی 850 میگاواٹ صلاحیت والے رتلے پاور پروجیکٹ اور 450 میگاواٹ صلاحیت والے kwar پن بجلی پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وزیراعظم نریندرمودی جموں وکشمیر میں آج ایکسپریس وے شاہراہوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ بانہال- قاضی گنڈ ٹنل کا بھی باضابطہ طور پر افتتاح کریں گے۔ پالی سانبہ میں وزیراعظم نریندر مودی جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں اور دوبئی سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہاں یہ امر  قابل ذکر ہےکہ جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع کی پالی پنچایت ملک بھر میں پہلی ایسی واحد پنچایت ہے جہاں مکمل طور پر شمسی توانائی کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں وہاں دوئیں اور کاربن ڈائکسائڈ جیسی مہلک گیسز کے اخراج میں انتہائی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس پنچایت میں مرکزی سرکار کی تمام فلاحی اسکیمیں زمینی سطح پر لاگو کی گئی ہیں اور تمام ریکارڈ digitize کیا جاچکا ہے۔
    یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پنچایتی راج اداروں سے متعلق قومی دن کے موقع پر اس پنچایت حلقے کا انتخاب کیاتاکہ جموں وکشمیر اور ملک کے دیگر پنچایتوں راج اداروں کے نمائندوں کو یہ پیغام دیا جاسکے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں شمسی توانائی کے بھر پور استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکے۔ واضح رہے کہ جموں وکشمیر سے دفعہ تین سو ستہر اور پینتیس اے ہٹائے جانے اور اسے مرکزی انتظام والے دو علاقوں میں تقسیم کئے جانے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی کا جموں وکشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: