ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

عمران کے وزیر بولے۔ کشمیر پر جو ملک ہندوستان کا دے گا ساتھ، اس پر گرائیں گے میزائل

پاک مقبوضہ کشمیر اور گلگٹ بلتستان معاملوں کے وزیر علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ’’ جو ملک کشمیر معاملہ پر ہندوستان کی حمایت کرے گا اس پر میزائل گرایا جائے گا‘‘۔

  • Share this:
عمران کے وزیر بولے۔ کشمیر پر جو ملک ہندوستان کا دے گا ساتھ، اس پر گرائیں گے میزائل
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ علی امین گنڈاپور(دائیں)۔

کراچی۔ جموں وکشمیر میں آرٹیکل 370 منسوخ کئے جانے کو لے کر پاکستان کی بوکھلاہٹ کم نہیں ہو رہی ہے۔ پاکستان میں عمران حکومت کے ایک اور وزیر نے جنگ کی دھمکی دی ہے۔ پاک مقبوضہ کشمیر اور گلگٹ بلتستان معاملوں کے وزیر علی امین گنڈاپور نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا ’’ جو ملک کشمیر معاملہ پر ہندوستان کی حمایت کرے گا اس پر میزائل گرایا جائے گا‘‘۔ امین کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔


پاکستان کی ایک خاتون صحافی نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو شئیر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں گنڈاپور کہتے ہیں’’ اگر کشمیر کو لے کر ہندوستان کے ساتھ کشیدگی بڑھتی ہے تو پاکستان کو جنگ کے لئے مجبور ہونا پڑے گا۔ جو ممالک ایسے میں ہندوستان کی حمایت کریں گے انہیں ہم دشمن مانیں گے۔ ہندوستان کے علاوہ ان ممالک پر بھی میزائل سے حملہ کیا جائے گا‘‘۔


پاکستانی وزیر نے اپنے بیان میں جموں وکشمیر میں حقوق انسانی کی صورت حال پر دنیا بھر کے ملکوں کی چپی کو لے کر بھی اپنی ناخوشی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا ’’ ہندوستان۔ پاکستان کے درمیان جو کشیدگی جاری ہے، وہ دونوں پرانے دشمنوں کے درمیان جنگ کی وجہ بن سکتی ہے‘‘۔


یہاں دیکھیں ویڈیو

عمران خان کے وزیر علی امین کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو دن کے دورے پر تھے۔ پاکستان سعودی عرب کو اپنا خاص دوست مانتا ہے۔ وہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی کئی مواقع پر عمران خان کی کھل کر حمایت کر چکے ہیں۔

First published: Oct 30, 2019 10:17 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading