உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر پٹن بارہمولہ میں دو Militants کو کیا  گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط

     ایس ایس پی نے کہا کہ نو مئی دوہزار بائیس کو نیہال پورہ کے ایک نوجوان ارشاد احمد میر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ تفتیش کے دوران یہ منظر عام پر آیا کہ وہ ایل ای ٹی کے ایک ماڈیول کے ذریعے دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہوا ہے۔

    • Share this:
    شمالی کشمیر کےبارہمولہ پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر پٹن بارہمولہ میں دو ملی ٹنٹنوں کو گرفتار کیا ہے۔ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیاگیا۔ اس معاملے کولیکر ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بھٹ نے پٹن میں پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہاکہ ایک مصدقہ اطلاع ملتے ہی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے فوج کے ساتھ مل کردو سرگرم ملی ٹنٹنوں کو گرفتارکیا۔ ان کے قبضے سے دو چینی پستول، اٹھارہ زندہ راؤنڈ اور دو میگزین برآمد کئے گئے۔ ایس ایس پی نے کہا کہ نو مئی دوہزار بائیس کو نیہال پورہ کے ایک نوجوان ارشاد احمد میر کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ تفتیش کے دوران یہ منظر عام پر آیا کہ وہ ایل ای ٹی کے ایک ماڈیول کے ذریعے دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہوا ہے۔

    اس کے بعد نیہال پورہ سے تعلق رکھنے والے زاہد بشیر نامی ایک اور نوجوان جو بیس مئی دوہزار بائیس کو لاپتہ ہوگئے تھے اور یہ بات سامنے آئی کہ دہشت گردوں نے ان کے ساتھ شامل ہونے کا لالچ دیا تھا۔ایس ایس پی نے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات نے یہ ثابت کیا کہ نوجوانون نے ملی ٹینسی میں شمولیت اختیار کی۔

    انہوں نے کہاکہ تفتیش سے انکشاف ہوا کہ دونوں دہشت گردوں کو پی آر آئی ممبروں ، اقلیتی برادری کو نشانہ بنانے کے لئے علاقے میں کام سونپا گیا تھا۔ رئیس محمد بھٹ نے کہاکہ دس جون کو گھاٹ پلہالن علاقے میں ان دو دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی۔ اس کے مطابق بارہمولہ پولیس اور انتیس آر آر کی مشترکہ ٹیموں نے شام کے اوقات میں گھات لگا کر ناکے لگائے جس میں ان دونوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: